تازہ تر ین

پاکستان کی لوٹی دولت کا 50 فیصد بھی آ گیا تو تمام قرضے اتر جائینگے: توصیف احمد خان طلال چودھری نے جو بویا وہی کاٹا ‘نواز شریف سے وفاداری کی بجائے بھنگڑے ڈالتے رہے: اشرف سہیل کرپٹ بیورو کریٹس اور سیاستدان کےخلاف شکنجہ سخت ہو گیا منی لانڈرنگ کا پیسہ واپس لانا ہو گا: جاوید نقوی اسحاق ڈار کو واپس لایا جائے سرکاری افسران سمیت سب کا احتساب ہو گا: نوین روما

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل چینل فائیو کے پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ نگار ومیزبان توصیف احمد خان نے کہا ہے کہ طلال چودھری نے عوامی رابطہ نہ حلقے میں کوئی کام کیا عوام کی طرح عدالت نے بھی انہیں مسترد کر دیا۔ کل پرویز الٰہی صوبے کا بڑا ڈاکو اور ایم کیو ایم بڑی قاتل تھی آج بڑے دوست ہیں۔ تحریک انصاف کی نمبر گیم پوری ہے مگر بندے پورے نہیں ہیں عمران خان کیلئے ہے کہ انہی پتھروں پر چل کر اگر آ سکو تو آﺅ۔ میرے گھر کے راستے میں کوئی کہکشاں نہیں ہے۔ موجودہ اپوزیشن مضبوط ترین ہو گی۔ عمران خان کیلئے نئے صدر کا انتخاب مشکل مرحلہ ہو گا۔ آئندہ 5 سال میں کوئی نیا صوبہ نہیں بن سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سوئس بینکوں سے لوٹی ہوئی دولت کا 50 فیصد بھی آ گیا تو تمام قرضے ادا ہو جائیں گے مگر ہم امریکہ اور چین کی معاشی جنگ میں پستے جا رہے ہیں۔ عمران خان کسی غیرملکی لیڈر کو تقریب حلف برداری میں نہیں بلائیں گے۔ بھارتی وزیر اعظم مودی کے حوالے سے دفترخارجہ نے بھی کہا ہے کہ اگر وہ انکار کر دیں تو پاکستان کیلئے باعث شرم ہو گا۔ تجزیہ نگار جاوید نقوی نے کہا ہے کہ کہا جا رہا ہے دو تین سال بعد دوبارہ الیکشن ہونگے۔ مولانا فضل الرحمان احتجاجی سیاست کرنا چاہتے ہیں کچھ جماعتیں ملک میں انتشار چاہتی ہیں۔ ملک کا شکنجہ کرپٹ بیورو کریٹس اور سیاستدانوں کے خلاف سخت ہو گیا ہے۔ اپوزیشن کو منی لانڈرنگ کا پیسہ واپس لانے کے لیے عمران خان کو سپورٹ کرنا چاہیے اور انہیں مدت پوری کرنے دی جانی چاہیے۔ امریکہ ہمیں روس کے بعد چین کے خلاف استعمال کرنا چاہتا تھا مگر ہم نے انکار کر دیا۔ عمران خان کو سی پیک جاری رکھنا چاہیے۔ تجزیہ نگار اشرف سہیل نے کہا ہے کہ طلال چودھری نے جو بویا وہی کاٹا نواز شریف سے وفاداری نہیں نبھائی کسی کی گاڑی پر بھنگڑے ڈالتے رہے فوج کا اعلیٰ بیان آیا کہ عوام فیصلے کرتے ہیں اور فوج فیصلے کا دفاع کرتی ہے۔ عمران خان کیلئے قوم کی توقعات پر پورا اترنا کٹھن مرحلہ ہے۔ عمران خان کے لباس، لہجے اور گفتگو میں ذمہ داری کا دباﺅ نظر آیا ہے۔ منجمد اکاﺅنٹس سے لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کے فیصلے ہوئے ہیں پاکستان کی اکانومی بوسٹ کرے گی۔ برطانوی ہائی کمشنر نے بھی منی لانڈرنگ کی رقم واپس لانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ پاکستانی قیادت کے اقدامات سے حکومت کی طاقت کا اندازہ ہو گا۔ طاقتور حکومت ہو گی تو الطاف حسین سمیت کسی پر بھی ہاتھ ڈالا جا سکتا ہے۔ تجزیہ نگار نوین روما نے کہا کہ تحریک انصاف 11 اگست کو حلف اٹھائے گی۔ ن لیگ نے پریشر گروپ بنایا ہوا ہے۔ اب گورنمنٹ افسران سمیت سب کا احتساب ہو گا۔ اسحاق ڈار کو بلایا جائے گا مگر الطاف حسین کو انٹرپول بھی پاکستان نہیں لا سکتا۔ ایران اور افغانستان جیسے ہمسایوں سے اچھے تعلقات لازمی ہیں۔ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں سفارتکاروں اور کرکٹرز کی آمد خوش آئند ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain