تازہ تر ین

” اے دھرتی میری ماں لوکو“ عامر سمیع ملی نغمہ کی تیاریوں میں

لاہور( شوبزڈیسک) جشن آزادی کی آمد کے موقع پر گلوکارعامر سمیع خان ہر سال اپنے وطن کی محبت میں ملی نغمہ تیار کرکے وطن کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔گزشتہ سال ان کاگایا ملی نغمہ ”ہم اس کے رکھوالے “مقبول ہوا۔اب وہ پنجابی ملی نغمہ” اے دھرتی میری ماں لوکو“کی آڈیو اور ویڈیوتیار کر رہے ہیںجس کی ریکارڈنگ شروع ہوچکی ہے۔ نغمے کی شاعری ملک آصف شہزادکی ہے، جبکہ میوزک استاد خاور حسین نے ترتیب دیا ہے۔ویڈیو کی ریکارڈنگ بھی کی جائیگی جس میں عامر سمیع خان کے ساتھ سولجر ڈانس اکیڈمی کے ممبران بھی حصہ لیں گے۔اس ویڈیوکو ساز گولڈپروڈکشن ملک بھرمیںڈی وی ڈی اور سوشل میڈیا پر ریلیز کر ے گی۔ ،اس کی ریکارڈنگ کلک سٹوویو لاہورمیں جاری ہے،ایک ملاقات کے دوران عامر سمیع خان نے بتایا کہ ہم فنکار لوگ بھی اپنے وطن سے والہانہ محبت کرتے ہیںاور اس وطن کے بغیر ہم کچھ بھی نہیں یہی ہماری پہچان اور جان ہے، اس طرح وطن عزیز کوخراج تحسین پیش کرکے دلی راحت ملتی ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ اس بار میں ماں بولی زبان پنجابی میں ملی نغمہ تیار کر رہا ہوں جو کہ سننے والوں کوپسند آئے گا۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain