تازہ تر ین

نا معلوم درندے نے 4 سالہ یتیم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

پپلاں (نمائندہ خبریں) پپلاں کے نواحی گاﺅں علووالی میں ایک نہ معلوم درندہ صفت شیطان نے قصو ر کی زینب ایسی کہانی رقم کردی، تفصیلات کے مطابق 4 سالہ (ح) کھیلنے کی غرض سے باہر نکلی تو شام گئے تک گھر نہ آئی تلاش کے بعد پتہ چلا کہ نامعلوم شیطان 4 سالہ معصوم یتیم (ح) کو اپنی درندگی نشانہ بنا کر نزدیکی مکئی کے کھیتوں میں بلکتا تڑپتا چھوڑ کر فرار ہوگیا، راہگیروں نے رونے کی آواز پر مکئی کے کھیت سے خون میں لت پت معصوم کلی کو بازیاب کیا اس دردناک اور انسانیت سوز واقعہ کیخلاف پورا علاقہ سراپا احتجاج بن گیا قانون نافذ اور عمل درآمد کروانے والے اداروں سے اہل علاقہ کا مطالبہ ہے کہ ایسے درندہ شیطان صفت شخص کو سرعام پھانسی پر لٹکایا جائے دریں اثناءپولیس نے مقدمہ درج کر کے شیطان صفت شخص کی تلاش شروع کردی ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain