تازہ تر ین

ہالی وڈ کامیڈی فلم” ریک اِٹ رالف 2“کاٹریلر ریلیز

نیویارک(شوبزڈیسک)ہالی وڈ کی نئی تھری ڈی اینیمیٹڈ کامیڈی فلم ریک اِٹ رالف ؛2کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے ۔ہدایتکار رِچ مورکی یہ کامیڈی فلم 2012کی فلم ایک اِٹ رالف کا سیکوئل ہے جس کی کہانی ایک بار پھررالف نامی گیمنگ کردار کے دلچسپ اور انوکھے ایڈونچر کے گِرد گھوم رہی ہے جس میں گیم کی دنیاسے نکلنے والابیڈ بوائے، گڈ بوائے بننے کی کوشش کرتا ہے اور نئے دوست بنالیتا ہے۔ کلارک اسپینسر کی پروڈکشن میں بننے والی اس کامیڈی فلم میں شامل کمپیوٹر اینیمیٹڈ کرداروں کے ڈائیلاگ ہالی وڈ کے نامور اداکاروں جان سی ریئلے،کرسٹین بیل، جیک میک بریئر، سارا سلور مین ، جین لینچ مین ،ٹراجی ہینسن، جیمز کورڈن اورانیکا روز سمیت کئی ایکٹرز کی آوازوں میں ریکارڈ کروائے گئے ہیں۔ والٹ ڈزنی پکچرز کے تحت بننے والی اس اینیمیٹڈ کامیڈی فلم رواں سال 21نومبر کوموشن پکچرز اور والٹ ڈزنی سٹوڈیو ز کےزیر اہتمام سنیما گھروں میں دھوم مچانے کے لئے آرہی ہے ۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain