تازہ تر ین

ڈیم فنڈ میں 86 کروڑ 18 لاکھ روپے کے عطیات جمع

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کی جانب سے دیامر بھاشا اور مہمندڈیموں کی تعمیر کے لیے قائم کردہ فنڈ میںاندرون اور بیرون ملک سے عطیات دینے کا سلسلہ جاری ہے تاہم مجموعی طور پر ڈیم فنڈمیں اب تک تقریباً 86کروڑ 18 لاکھ روپے کے عطیات جمع ہوئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمارکے مطابق 13اگست کو2کروڑ 20لاکھ روپے سے زائد عطیات فنڈ میں موصول ہوئے، اسی طرح 9 اگست کو 8کروڑ 74لاکھ روپے، 8اگست کو 6کروڑ 34لاکھ روپے اورچھ گست کو 4کروڑ 49 لاکھ روپے جمع ہوئے ہیں۔سپریم کورٹ کے دیامر، بھاشا اورمہمندڈیم فنڈ میں بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے 69لاکھ سے زائدرقوم جمع کرائی گئیں جبکہ ملک کے اندرسے مجموعی طورپر85کروڑ 48لاکھ روپے جمع کیے جا چکے ہیں۔اندرون ملک سے 3 کروڑ 91لاکھ روپے ایس ایم ایس سروس کے ذریعے وصول ہوئے،دوکروڑ 6لاکھ روپے انٹربینک ٹرانسفر سروس کے ذریعے جبکہ77کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد رقم مختلف بینکوں میں جمع کروائی گئی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain