تازہ تر ین

یشین گیمز 2018 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج سجے گی

لاہور(نیوزایجنسیاں)18ویںایشین گیمزآج رنگارنگ افتتاحی تقریب میں شروع ہونگے،افتتاحی تقریب پاکستانی وقت کے مطابق شام 5بجے شروع ہوگا۔گیرولابنگ کرنوسٹیڈیم میں منعقدہ تقریب میں انڈونیشین صدرمسٹرجوکوویڈوڈوکھیلوں کے آغازکا باضابطہ اعلان کریں گے۔تقریب کے دوران انڈونیشین کلچرکی عکاسی کی جائےگی۔آتش بازی کیساتھ لائٹنگ شوکااہتمام ہوگا۔میزبان فنکاروں سمیت عالمی سٹارزاپنی پرفارمنس کامظاہرہ کریں گے۔افتتاحی تقریب میں گیمزکے باضابطہ اعلان کے بعد اولمپک کونسل آف ایشیاکاپرچم بھی لہرایاجائےگا اورگیرولا بنگ کرنوسٹیڈیم کے باہرنصب مشعل کوروشن کردیاجائیگا۔ انڈونیشیا کے دو شہروں جکارتہ اور پلمبنگ میں 18 اگست تا 2 ستمبر تک کھیلی جائیں گی جن میں شرکت کے لئے قومی ٹیموں کی انڈو نیشیا روانگی کا سلسلہ جاری ہے ۔ ان گیمزمیں 45 مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے جن میں پاکستان 35 کھیلوں میں حصہ لے گا ۔قومی دستہ 256 کھلاڑیوں پرمشتمل ہے جن میں 216 مرد اور 40 خواتین پلیئرزشامل ہیں ،مردوں میں پاکستانی کھلاڑی 35 ایونٹس میں ایکشن میں نظرآئیں گے جن میں ایتھلیٹکس،آرچری،ہاکی،فٹ بال، باکسنگ ، بیڈ منٹن،کراٹے ،سوئمنگ،اسکوائش،ٹیبل ٹینس، تائیکو انڈو ،ٹینس،والی بال،ہینڈ بال،بیس بال، گالف ، جوڈو، جوجسٹو،،کبڈی،،رگبی،سیلنگ،ویٹلفٹنگ،ریسلنگ،فینسنگ،جمناسٹک،قراش،پنچک سیلاٹ ووشو، برج، روئنگ، شوٹنگ، سیپک ٹاکرا ، اسپورٹس کلائمنگ،سافٹ ٹینس اورپیراگلائڈنگ شامل ہیں جبکہ قومی خواتین پلیئرز 15 مقابلوں میں حصہ لیں گی۔ جن میں آرچری، ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باکسنگ، کراٹے ، روئنگ ، شوٹنگ،اسکوائش،سوئمنگ،ٹیبل ٹینس ، تائیکوانڈو ، ٹینس ، ووشو،برج اورسافٹ ٹینس شامل ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain