تازہ تر ین

بھارت کے پاس ٹیسٹ سیریزبچانے کاآخری موقع

نوٹنگھم(آئی این پی) انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا ٹیسٹ آج سے نوٹنگھم میں شروع ہوگا۔ انگلینڈ کو بھارت کے خلاف 5 میچوں کی سیریز میں 2-0کی برتری حاصل ہے۔ بھارت کو تیسرے ٹیسٹ میں سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہو گا۔ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کےخلاف تیسرے میچ میں کامیابی کےلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے، انکی ٹیم تیسرے میچ میں کامیابی کے ساتھ سیریز میں جاندار کم بیک کریگی جبکہ انگلش کپتان جو روٹ نے کہا ہے کہ بھارت کو مسلسل تیسرے میچ میں شکست دینگے۔سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرینگے۔، پوری ٹیم کا مہمان ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں 5-0سے وائٹ واش کرنا ہدف ہے۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ (آج)ہفتہ سے نوٹنگھم میں شروع ہوگا۔ انگلینڈ کو بھارت کے خلاف 5 میچوں کی سیریز میں 2-0کی برتری حاصل ہے۔میزبان ٹیم نے بھارت کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 31رنز سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں بھارت کو ایک اننگز اور 159رنز سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0کی برتری حاصل کی تھی ۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے ہاتھوں مسلسل ابتدائی دو میچوں میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، ٹیم متحد ہے اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے میچ کے لئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔ دوسری جانب انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز جو روٹ نے کہا ہے کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور تیسرے میچ میں کامیابی کے لئے پرعزم ہے، مہمان ٹیم کے خلاف مسلسل دو میچوں میں کامیابی کے باوجود آئندہ میچز میں حریف ٹیم کو آسان حریف تصور کرنے کی غلطی نہیں کرینگے۔انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم کا مہمان ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں 5-0سے وائٹ واش کرنا ہدف ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا ٹیسٹ 30اگست سے 3ستمبر ساوئتھمپٹن میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ 7سے 11ستمبر تک لندن میں کھیلا جائے گا۔ث


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain