مکہ (خصوصی رپورٹ)سعودی عرب میں مناسک حج کی ادائیگی کے دوران میدان عرفات میں وقوف کے وقت ایک اردنی خاتون نے بچے کو جنم دیا۔سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ایک اردنی حاجن کو زچگی کی تکلیف شروع ہونے کے بعد جبل الرحمت کے ہسپتال لایا گیا جہاں اس نے بچے کو جنم دیا ہے۔ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے ماں اور بچے کو ہرممکن طبی سہولت مہیا کی گئی ہے اور دونوں کی صحت تسلی بخش ہے۔ والد نے بیٹے کا نام جبل الرحمت ہسپتال کے ڈائریکٹر کی نسبت سے ’وضاح‘ رکھا ہے۔ سعودی وزرات صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلی مرتبہ میدان عرفات میں ایک بچے کی ولادت ہوئی ہے اور نومولود کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کر دی گئی ہے۔