لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تجزیوں اور تبصروںپر مشتمل چینل فائیو کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان تجزیہ کار و کالم نگار توصیف احمد خان نے کہا ہے کہ غریب کے لیے عید ہی گوشت کھانے کا موقع ہے۔ امریکا کے سامنے پاکستان سے دھشتگردوں کے ٹھکانے ختم کرنے کی بات ہمیں ثبوت کے ساتھ اٹھانا ہوگی۔ پاکستان کے خلاف آخری تیرسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے کاروباری شراکت دار کو امریکہ میں سفیر بنا کرمارا۔ مگراب امید ہے کہ دفتر خارجہ کو صحیح راستے پر پارٹی حوالے کی بجائے ملک کے حوالے سے چلایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے لیے پانی کی فراہمی کا ذریعہ دریائے راوی گندے نالا بن چکا ہے۔ لاہور کا زیر زمین پانی 1350فٹ نیچے جا چکا ہے، پانی پاری زندگی اور موت کا سوال بن چکا ہے۔ اورنج لائن منصوبہ 200ارب سے بڑھ چکا ہے اسے ترک نہیں کیا جا سکتا۔ تجزیہ نگار میاں حبیب نے کہا کہ اللہ تعالی نے لوگوں میں آسانی کے لیے عید کے تینوں دن قربانی کی اجازت دی ہے۔ اللہ قربانی کے لیے انسان کا تقوی، نیت اور خلوص دیکھتا ہے۔ عید پر صفائی کی صورتحال بہتر رہی، مگر کھانے میں اعتدال پسندی نہ ہونے پر 3000لوگ ہسپتالوں میں پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پرانی حکومت کے منصوبے بھی پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ اورنج لائن منصوبے میں بہت تاخیر ہوچکی، جلد از جلد مکمل کر کے عوام کو مسلسل عذاب سے نکال کے سہولت دی جائے، چیف جسٹس کا منصوبے کی تکمیل کا ٹائم فریم لینے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ حکومت کی ترجیح سوریج سسٹم اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہونی چاہئیے۔ لاہور کا زیر زمین پانی آلودہ ہوچکا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ امریکا خلا میں اپنی برتری برقرار رکھنے کے لیے خلائی فورس بنا چکا ہے۔ تجزیہ کار میاں سیف الرحمان نے کہا کہ حکومت کو عید پر صفائی کے حوالے سے اقدامات نہ ہونے پر ذمہ داران کے خلاف ایکشن لینا چاہئیے۔ صاحب حیثیت حضرات کو قربانی پر دکھاوے کے لیے زیادہ خرچ کرنے کی بجائے مناسب قربانی کے علاوہ رقم عوامی فلاحی فنڈز میں جمع کروانی چاہئیے۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان کے اقوام متحدہ کے اجلاس میں جانے اور کھل کر کشمیر پر بات کرنے کا بھارت کو ڈر ہے دوسری جانب امریکا کا ڈو مور کا راگ کبھی ختم نہیں ہوا۔ چین چاہتا ہے کہ اورنج لائن منصوبہ تکمیل تک پہنچے، عوام اورنچ لائن کی وجہ سے بیزار ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹائی ٹنک کے بارے میں بھی دعوی کیا گیا تھا کہ یہ ڈوب نہیں سکتا اور حادثہ کی صورت میں اسکے حصے کھل کر بہنے لگیں گے۔ ناسا کی جانب سے بنایا جانیوالا 385فٹ لمبا جہا اسی سوچ پر بنایا گیا ہے۔ تجزیہ کار اعجاز حفیظ خان نے کہا کہ مٹن پاکستان میں غریب کے لیے اجنبی بن گیا ہے۔ بدقسمتی سے عید کے حوالے سے صفائی کا نظام اس مرتبہ بہتر نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ناکام رہی ہے۔ بدقسمتی سے اس وقت ساٹھ فیصد پاکستان کے سفیر سیاسی بھرتیاں ہیں، ن لیگ نے بہت زخم دئیے، پاکستان کی تنہائی اور رسوائی ختم کرنی ہے۔ شاہ محمود قریشی بہترین سفارتی پرفارمر ہیں، عمران خان سے اچھی امیدیں ہیں۔ ن لیگ کی خارجہ پالیسی دھاگے پر سفر کرنے کے مترادف تھی۔ اورنج لائن جیسے اربوں کے منصوبوں کی بجائے اب حکومت انڈر لائن ٹرین پر توجہ دے۔