لاہور (خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کے اچانک دورے کے موقع پر ڈاکٹر اور ایک مریض کے مابین دلچسپ گفتگو ہوئی۔ ڈاکٹر نے مریض سے سوال کیا کس کی حکومت آئی ہے، مریض نے جواب دیا عمران خان کی، ڈاکٹر نے پوچھا آپ کس کی حمایت کرتے ہیں؟ مریض نے کہا عمران خان کی۔ ڈاکٹر نے پوچھا ہمارے وزیراعظم کون ہے؟ تو مریض کا جواب تھا عمران خان اور میں عمران خان کو سلام پیش کرتے ہوں۔ ڈاکٹر نے مریض کو بتایا آج آپ کے پاس وزیراعلیٰ آئے ہیں تو مریض نے کہا میں وزیراعلیٰ کو سلام کرتا اور ان کیلئے دعا گو ہوں، وزیراعلیٰ نے کہا آپ سب پاکستان اور عمران خان کیلئے دعا کریں۔