تازہ تر ین

4 اوورز میں 1 رن ، عرفان نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

برج ٹاﺅن (اے پی پی) کیریبین پریمیئر لیگ میں محمد عرفان کی ریکارڈ ساز باﺅلنگ بھی بارباڈوس ٹریڈنٹس کو سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریٹس کیخلافشکست سے نہ بچا سکی، انہوں نے 4 اوورز میں ایک رن دے کر 2 کھلاڑیوں کو بھی پویلین کی راہ دکھائی لیکن ان کی بہترین باﺅلنگ بھی ٹیم کے کام نہ آئی، بارباڈوس کی نمائندگی کرتے ہوئے محمد عرفان نے 4 اوورز میں صرف 1 رن دیا۔ سینٹ کٹس کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے محمد عرفان نے نہ صرف 23 ڈاٹ بالز کرائیں بلکہ 2 کھلاڑیوں کو آٹ بھی کیا۔ صرف آخری گیند پر مخالف ٹیم کا کھلاڑی ایک رن بنانے میں کامیاب ہوسکا۔محمد عرفان ایک اوور میں 0.25 کا رن ریٹ دے کر جنوبی افریقہ کے کرکٹر کرس مورس کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوگئے۔ نومبر 2014 میں کرس مورس نے 0.5 کے رن ریٹ کا ریکارڈ بنایا تھا۔ جمیکا تلاواز نے سینٹ لوشیا سٹارز کو ہرا کر چوتھی فتح کے ساتھ ہی پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی۔ سی پی ایل کے سلسلے میں کھیلے گئے 16ویں میچ میں بارباڈوس ٹریڈنٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 147 رنز بنائے، کپتان جیسن ہولڈر نے 54 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، شے ہوپ 26، ڈیوائن سمتھ 20 مارٹن گپٹل 19 اور سٹیون سمتھ 4 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، ڈیوچ اور بین کیوٹنگ نے 2، 2 وکٹیں لیں، جواب میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریٹس نے مطلوبہ ہدف 19ویں اوور کی پانچویں گیند پر 4 وکٹوں پر پورا کیا۔، سینٹ کٹس کی اننگز کا آغاز مایوس کن تھا اور 7 کے سکور پر اس کے دونوں اوپنرز کرس گیل اور ایون لیوس آﺅٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے، گیل بغیر کوئی رن بنائے اور لیوس ایک رن بنا کر آﺅٹ ہوئے، دونوں کو عرفان نے آﺅٹ کیا، اس کے بعد برینڈن کنگ، تھامس اور بین کیوٹنگ نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو فتح دلائی، کنگ 60 اور تھامس 32 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، کیوٹنگ 29 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، عرفان نے 4 اوورز میں ایک رن دے کر دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جو کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں بہترین باﺅلنگ کا عالمی ریکارڈ ہے لیکن اس کے باوجود وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے، سی پی ایل کے 17ویں میچ میں جمیکا تلاواز نے سینٹ لوشیا سٹارز کو شکست دے کر چوتھی کامیابی حاصل کی، تلاواز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 204 رنز بنائے، روومان پاویل نے 5 چھکوں کی مدد سے 64 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جونسن چارلس 34 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، ڈیوڈ ملر 32 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، کیسرک ولیمز نے 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، جواب میں سینٹ لوشیا سٹارز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 183 رنز بنا سکی، کیرن پولارڈ کی 46، لینڈل سیمنز کی 45 اور ڈیوڈ وارنر کی 42 رنز کی اننگز بھی ٹیم کے کام نہ آئیں، تھامس اور رسل نے دو، دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ث


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain