بیلجیئم (ویب ڈیسک )بیلجیئم میں ہونے والی بیلجیئن گرینڈ پِرکس (جی پی) فارمولا ون ریسنگ میں کریش کے دوران نئی ٹیکنالوجی ‘ہالو’نے ڈرائیور کی جان بچالی، حالانکہ یہ ٹیکنالوجی ڈرائیور کو کچھ زیادہ پسند نہیں تھی۔نیوز ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق ریس شروع ہوتے ہی اچانک فرنینڈو الونسو نامی ایک ڈرائیور کی گاڑی دوسری گاڑی پر آگری، تاہم گاڑی میں موجود ہالو ڈیوائس، جو ڈرائیور چارلس لیکریک کے سر کے اوپر لگائی گئی تھی،کی بدولت ڈرائیور محفوظ رہا۔اس حوالے سے ڈرائیور چارلس لیکریک کا کہنا ہے کہ سر کے اوپر لگی یہ ڈیوائس انہیں پسند نہ تھی تاہم اب وہ اس کی اہمیت کے قائل ہوگئے ہیں۔