تازہ تر ین

ناک سے لگاتار 12 ٹائر ٹیوب پھلانے کا عالمی ریکارڈ

بیجنگ(ویب ڈیسک) اگرچہ عام حالت میں منہ سے دو چار غبارے پھلانے کے بعد ہی پھیپھڑے شل ہوجاتے ہیں لیکن چین کے ایک شخص نے اپنی ناک کے ایک نتھنے سے ٹائر میں استعمال ہونے والی 12 ٹیوبز پھلانے کا ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔43 سالہ ٹینگ فائی نے صرف دومنٹ اور 30 سیکنڈ میں ایک دو نہیں بلکہ 12 ٹائر ٹیوبز کو اپنے نتھنے سے پھلا کر دنیا کو حیران کردیا۔ اس کا مظاہرہ چینی شہر نانجیانگ میں کیا گیا ہے۔ ٹینگ فائی نے 2 منٹ اور 39 سیکنڈ میں دس ایسی ٹیوبوں میں ہوا بھری جن میں سے ہر ایک کا قطر 60 سینٹی میٹر تھا۔اس کے بعد انہوں نے پانچ منٹ کا وقفہ کرنے کے بعد یکے بعد دیگر 12 ٹائر ٹیوبوں میں ناک سے ہوا بھری جس میں دو منٹ 30 سیکنڈ صرف ہوئے۔ اس طرح انہوں نے ایک نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا۔ اس سے قبل اسی دورانیے میں ایک اور کھلاڑی نے صرف 6 ٹیوبوں میں ہوا بھر کر انہیں پھلایا تھا۔ٹینگ فائی ہو اپنے علاقے کے ایک تفریحی مقام گرینڈ کینیون میں آنے والے سیاحوں کو مختلف جسمانی کرتب دکھا کر اپنا گزارا کرتا ہے۔ اس کے بعد ٹینگ نے ایک عرصے تک سانس کی مشقیں کیں اور اس کے بعد ٹائرٹیوب میں نتھنوں سے ہوا بھرنے کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain