اسلام آباد(ویب ڈیسک)این آراوکیس میں سابق صدرآصف زرداری نے بیان حلفی سپریم کورٹ میں جمع کرادیا، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کل کیس کی سماعت کرے گا۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے این آر او کیس میں بیان حلفی سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا،بیان حلفی آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے جمع کرایا۔آصف زرداری کا کہنا ہے کہ حلفیہ کہتاہوں پاکستان سے باہرمیری کوئی جائیدادنہیں،میراپاکستان سے باہرکوئی بینک اکاو¿نٹ نہیں،سابق صدر نے کہا کہ بیان حلفی میں جوبات کی ہے اس پرقائم ہوں۔
