تازہ تر ین

مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے لخت جگر کا باربی کیو کا مزہ پاکستانیوں نے درگت بنا کر دوبالا کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانیوں نے بکرا عید منائی اور خوب منائی، دوستوں کیساتھ باربی کیو پارٹیز ہوئیں اور سیر و تفریح بھی کرنا نہیں بھولے، ایسے میں جنید صفدر نے بھی پارٹی کرنے کا فیصلہ کیا اور دوستوں کیساتھ باربی کیو کرتے رہے جن کی تصویر سامنے آئی تو پاکستانیوں نے ایسے ایسے تبصرے کر ڈالے کہ کوئی تصور بھی نہ کر سکتا تھا۔تصویر دیکھ کر تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے انہوں نے خوب مزے کئے اور جیل میں سزا کاٹتی مریم نواز شریف کے لخت جگر نے اکیلے ہی کباب کھا لئے لیکن کیا کریں کیونکہ آخر ’دل تو بچہ ہے جی‘۔ تصویر سامنے آئی تو تجسس پیدا ہوا کہ آخر پاکستانی اس بارے میں کیا کہہ رہے ہیں، بس پھر کیا تھا، ایسے ایسے تبصرے دیکھنے کو ملے کہ ہنسی سے برا حال ہو گیا۔ ذیل میں پاکستانیوں کے چند تبصرے پیش کئے جا رہے ہیں جنہیں پڑھ کر یقینا آپ بھی مارے ہنسی کے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے۔ایک صارف نے لکھا ”ماں جیل میں دال روٹی اور بیٹا باربی کیو۔۔۔ واہ واہ“ایک صارف نے کہا ”ماں دا لاڈلا ساڈے پیسیاں تے عیاشیاں“ایک صارف کا کہنا تھا ”کرو پارٹی پتر“ایک اورصارف نے لکھا ”ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا۔۔۔ تیری ماں جیل میں ہے کچھ تو شرم کرو“ایک صارف نے کہا ”سخت لونڈا، جیل بھیجنے کی خوشی میں پارٹی ہو رہی“ایک صارف نے لکھا ”بے عزتی پروف“ایک صارف نے لکھا ”امی اور ابو اندر، یہ مزے کر رہا ہے“ایک اور صارف نے لکھا ”ماں کے جیل جانے کی خوشی میں“ایک صارف کا کہنا تھا ”اور والدہ جیل میں“ایک صارف نے کہا ”ماں باپ جیل میں مگر انہیں پتہ ہے کہ کچھ نہیں ہونے والا ان چوروں کو جو آرام دہ جیل میں بیٹھے ہیں“ایک اور صارف نے لکھا ”زندہ تو ہے ناں چاہے جہاں مرضی ہے“ایک صارف نے جنید صفدر کا دفاع کرتے ہوئے کہا ”نہیں تو اب بندہ کیا مر جائے؟ عید بھی نہیں منا سکتا کوئی انسان؟“ایک اور صارف ان کے دفاع میں سامنے آیا اور لکھا ”تو آپ کہنا کیا چاہتے ہیں؟ کیا اسے اپنے آپ کو کمرے میں بند کر کے کھانے سے انکار کر دینا چاہئے؟؟؟ یا پھر آپ کو خوش کرنے کیلئے بالی ووڈ کے دکھی گانے گائے“ایک صارف نے کہا ”جو لوگ بھونک رہے ہیں وہ غور سے اس کی حالت دیکھیں اور اس کی آنکھوں میں دیکھیں کہ غم کے بادل بھرے پڑے ہیں“ایک صارف نے لکھا ”آپ کو حق نہیں ہے کسی کے بارے میں بات کرنے کا، اس نے جو کچھ کیا وہ بھگت رہی ہے ، اس میں جنید صفدر کا کوئی قصور نہیں ہے“


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain