ویت نام(ویب ڈیسک)ویت نام کےایک اسپتال میں لائی جانے والی ایک لڑکی نے ڈاکٹروں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے کیونکہ وہ پسینے کی بجائے جلد سے خون بہاتی ہے۔اس وقت ویت نام کے کوائے ہوا نیشنل لیپروسی ڈرمیٹالوجی اسپتال میں زیرِ علاج 11 سالہ لڑکی ایک نایاب مرض کی شکار ہے جسے ’ہیماٹائڈروسِس‘ کہا جاتا ہے۔ اس مرض میں پسینے کے مساموں سے لہو خارج ہوتا ہے۔ ڈاکٹروں نے اس لڑکی کا نام اب تک خفیہ رکھا ہوا ہے۔تین چار ماہ قبل یہ بچی اپنے امتحان کی تیاری کی وجہ سے شدید تناو¿ کی شکار تھی اور اس کے بعد دھیرے دھیرے اس کی جلد سے خون بہنا شروع ہوا اور اب وہ روزانہ تین سے چار مرتبہ پسینے کی جگہ خون بہاتی ہے۔ اس دوران اس کے سر میں شدید درد ہوتا ہے۔اس دوران بچی پر کی گئی تمام تدابیر ناکام رہی ہیں اور یہ مرض انتہائی کمیاب ہے کہ بعض ڈاکٹر بھی اس پر یقین نہیں رکھتے۔ یہی وجہ ہے کہ اس پر کوئی خاص تحقیق نہیں کی گئی اور اب بھی یہ مرض لاعلاج ہی ہے اور کئی دفعہ جان لیوا بھی ہوتا ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق خون کی انتہائی باریک نالیاں (کیپلریز) جلد کے کناروں پر پھٹ جاتی ہے اور ان سے نکلنے والا خون مساموں سے خارج ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹر اب لڑکی کا ذہنی تناو¿ دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ شاید اس طرح وہ کسی طرح ٹھیک ہوسکے۔