لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سپورٹس جرنلسٹ مرزا اقبال بیگ نے کہا کہ جب تک احتساب نہیں ہو گا پاکستان میں کرکٹ ٹھیک نہیں ہو سکتی۔چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہسیاسی بنیادوں پرکرکٹ بورڈ میںبھرتی ہونے والے کرکٹ کی بہتری کے لئے کام نہیں کر سکتے بلکہ کرکٹ کا بیڑا غرق کرتے ہیں۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد سیاسی بنیادوں پر آئے۔شہباز سینئر جن پر الزامات ہیں وہ سیکرٹری بن گئے۔بھلا اس طرح ہاکی میںکس طرح بہتری آئے گی۔سابق کرکٹر طاہر شاہ نے بتایا کہ لاہور کے ایل سی سی اے کے پویلین کی حالت زار شروع سے خر اب ہے ۔قذافی سٹیڈیم کے بالکل سامنے ایل سی سی کے حالات یہ ہیں کہ وہاں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ہیں۔واش رومز کا برا حال ہے۔ اتنی گرمی کے باوجود ڈریسنگ روم میں صرف ایک پنکھا ہے۔ جن میں سے اکثر چوری ہو جاتے ہیں گراﺅنڈ میں بچوں کو گندا پانی پلایا جاتا ہے۔سپورٹس جرنلسٹ راجہ اسد علی نے بتایا کہ بے حسی کی بھی انتہا ہوتی ہے۔کھیلوں کی ناقص حالت کی ذمہ دار انتظامیہ ہے۔کھیلوں کی ترقی کے لئے کوئی کام نہیں کئے گئے۔پانی سے متعلق بھی بہت سے مسائل ہیں۔لاہور میں کرکٹ اور گراﺅنڈز کی ناگفتہ حالت پر ذمہ داران کو شرم سے ڈوب مرنا چاہئے۔