تازہ تر ین

ترنم ناز‘ انور رفیع یوم دفاعپر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرینگے

لاہور(شوبزڈیسک) لاہورآرٹس کونسل الحمراءکے زیراہتمام یوم دفاع پاکستان کے موقع پر میوزیکل پروگرام ”اے پترھٹاں تے نئیں وکدے“ مورخہ 6ستمبرکو الحمراءلان میں پیش کیاجائے گا۔اس پروگرام کے انعقاد کے حوالے سے چیئرمین الحمراءتوقیر ناصراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے شہداءکو سلام پیش کرتے ہیں جو ملک وقوم کی بقاءکا ضامن ہیں،ہمارے لئے ان شہداءکی قربانیوں کو یاد رکھنے کاسب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ ہم اپنی خدمات کو ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے وقف کردیں اور خلوض نیت سے اپنی استطاعت کے مطابق ان شہداءکے لازوال جذبے کو اپنے نئی نسل تک پہچانے کا اہتمام کریں۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹن(ر)عطاءمحمدخان نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ ہماری سرزمین کی زرخیزی کو انہی سپوتوں کی قربانیوں کے سبب دوام حاصل ہے جنہوں نے اپنی زندگیاں قربان کرنے میں دریغ نہ کیااور اپنے وطن کی حفاظت میں اپنی جانوں کا نذانہ پیش کردیا۔، واضح رہے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے منعقدہ پروگرام میںملک کے نا مور گلوکار ترنم ناز،انور رفیع،عمران شوکت علی اور ریاض ندیم اپنی پرفامنس میں اپنے شہداءکو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ سننے والوں میں پاکستانیت کا جذبہ بھی تازہ کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain