تازہ تر ین

فخر بھارت کیخلاف پھر یادگاراننگزکھیلنے کیلئے پر عزم

لاہور(آئی این پی) قومی کر کٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخرزمان نے بھارت کیخلاف ایشیا کپ میچ میں چیمپئنز ٹرافی فائنل کی کارکردگی دہرانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں چیمپئنز ٹرافی فائنل کی کارکردگی دہرانے کی پوری کوشش کروں گا، بھارت ورلڈ کلاس سائیڈ ہے اور کوہلی کے نہ ہونے سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا،قومی ٹیم کی تیاری اچھی ہے،ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ یہ کہنا غلط ہوگا کہ پاک بھارت میچ میں دبا ﺅنہیں ہوگا کیونکہ بھارت کے خلاف میچ کا الگ دبا ﺅہوتا ہے، میچ میں بھارت کے بولرز پر بھی بہت دبا ﺅہوگا۔انہوں نے کہا کہ بھارت ورلڈ کلاس سائیڈ ہے اور کوہلی کے نہ ہونے سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کے لیے لمبا اسکور کروں،بھارت کیخلاف میچ میں بھی دبا ہوگا، اس روز بہتر کھیلنے والی ٹیم ہی جیتے گی۔ فخر زمان کا کہنا تھا کہ محمدحفیظ کے نہ ہونے پر تبصرہ نہیں کرسکتا کیونکہ یہ سلیکشن کمیٹی کا کام ہے، تبصرے ریٹائرمنٹ کے بعد ہی کر سکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد میں کنڈیشنگ کیمپ کا فائدہ ہوا، لاہور میں اچھی پریکٹس کا موقع مل رہا ہے، تاہم امید ہے کہ ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ بولنگ پریکٹس بھی کررہا ہوں اور ضرورت پڑنے پر بطور بولر بھی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرسکتا ہوں۔یاد رہے کہ ایشیا کپ رواں ماہ کی 15 تاریخ سے دبئی میں شروع ہوگا جس میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلا دیش اور افغانستان کی ٹیمیں حصہ لیں گی جب کہ ایونٹ میں 19 ستمبر کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹکرا ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain