لاہور (ویب ڈیسک)آج پوری قوم یوم دفاع و شہداءبھرپور جوش و جذبے سے منارہی ہے۔6 ستمبر 1965 کا دن پاکستان کی جنگی تاریخ کا روشن باب ہے جب پاک فوج نے اپنے سے 3 گنا بڑی بھارتی فوج کو شرمناک شکست سے دوچار کیا۔ ا±س وقت سے لے کر اب تک ملکی دفاع کے لیے ہمارے جوان آج بھی جانیں قربان کر رہے ہیں۔ایسے میں قومی کرکٹرز نے بھی یوم دفاع و شہداء پر اپنے پیغامات میں وطن عزیز کے لیے جان کی قربانی دینے والوں کو سلام پیش کیا ہے۔آل راو¿نڈر کرکٹر شعیب ملک نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان کے شہداءکو سلام پیش کیا ہے۔سابق کپتان محمد حفیظ نے بھی پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے قوم کے شہداءکو سلام پیش کیا۔نوجوان فاسٹ بولر حسن علی نے بھی وطن کے لیے قربانیاں دینے والے شہداءکی تصویر شیئر کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔فاسٹ بولر وہاب ریاض نے یوم دفاع پر شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کیا۔وہاب ریاض نے اپنے پیغام میں لکھا، ‘اس روئے زمین پر ایسی کوئی طاقت نہیں جو پاکستان کو مٹاسکے۔’وکٹ کیپر بلے باز عدنان اکمل نے بھی ٹوئٹر پر یوم دفاع و شہداء کے حوالے سے پیغام دیا۔سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی یومِ دفاع پاکستان پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور شہریوں کی قربانیوں سے خیبرایجنسی کی وادی تیرہ میں امن قائم ہوا۔ میرا اپنا تعلق بھی وادی تیرہ سے ہے اور شکر ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہوا۔
