تازہ تر ین

علیم ڈار کا ڈیم فنڈز میں 10 ہزار ڈالر دینے کا اعلان

لاہور(ویب ڈیسک) آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل پاکستانی امپائر علیم ڈار نے ڈیم فنڈز میں 10 ہزار ڈالرز دینے کا اعلان کردیا۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل پاکستانی امپائر علیم ڈار نے بھی ڈیم فنڈز میں اپنا حصہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے ڈیم فنڈز میں 10 ہزار ڈالرز دینے کا اعلان کردیا۔علیم ڈار کا کہنا تھا کہ ملک اور بیرون ملک پاکستانیوں کو ڈیم کے لئے بڑھ چڑھ کر فنڈز جمع کروانا چاہئیں، اس وقت ڈیم پاکستان کی ضرورت ہے، چیف جسٹس اور وزیراعظم پاکستان نے ڈیم فنڈز قائم کرکے احسن قدم اٹھایا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain