Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر دفاع خواجہ آصف قومی اسمبلی میں اظہار خیال کررہے ہیں۔
    • مکہ مکرمہ میں پاکستانی شہری کو ہیروئن سمگل کرنے کے جرم میں سزائے موت دیدی گئی
    • موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے سائنسی تحقیق ناگزیر ہے: مصدق ملک
    • حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں جے یو آئی آج ملتان میں کانفرنس کرے گی
    • اسرائیلی شہر میں نیتن یاہو کے دورے کے دوران زوردار دھماکا؛ ایک ہلاک، 2 زخمی
    • سب کچھ طے تھا فیصل واوڈا نے ایمرجنسی کا ایک ماہ پہلے ہی بتادیا تھا: ہمایوں مہمند
    • اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف جم سٹون کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
    • پاکستان مْقروض ممالک کے گروپ کو سربراہ مقرر وفاقی حکومت کے ذمہ 82 ہزار 953 ارب روپے واجب ا لادا
    • مارکو روبیو 17تا 22 اکتوبر بھارت و ازبکستان کا دورہ کریں گے
    • گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ’NFC میں حصہ دیا جائے:وزیراعلیٰ امجدحسین
    • پاکستان کثیر جہتی نظام علاقائی تعاون میں فعال کردار ادا کر رہا وزیر خزانہ
    • ایک مخصوص جماعت کی ہر خبر اور پراپیگنڈا جھوٹ پر مبنی : عظمیٰ بخاری
    • مریم نواز نے لائو سٹاک کارڈ فیز ٹو کا افتتاح کر دیا
    • بینکاک :وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے وفد کے ساتھ اجلاس میں شریک ہیں۔
    • اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری حمزہ شہباز سے گفتگو کررہے ہیں۔
    • فیلڈ مارشل سے وزیر داخلہ کی ملاقات پاک روس سیکورٹی و تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • صدرآصف علی زرداری کو فرانس سعودی عرب کے نامزد سفیروں نے اپنی اسناد سفارت پیش کردیں
    • راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے روسی وزیر داخلہ ولادی میر کولوکولٹسف مصافحہ کررہے ہیں۔
    • لیاقت علی خان کا75واں یوم شہادت کل منایا جائے گا
    • پاک فوج کی ٹیم نے کیمبرین پٹرول مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    چیف جسٹس نے ولدیت میں ”پاکستان“لکھوانے آنیوالی لڑکی کے باپ کو کھری کھری سُنا دیں

    By Daily Khabrainستمبر 13, 2018
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے والد کے چھوڑ جانے پر لڑکی کی ولدیت میں ’پاکستان‘ لکھنے کے معاملے پر نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے 10 روز میں تمام ریکارڈ طلب کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو والد کا مالی ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سرکاری دستاویز سے لڑکی کے والد کا نام ہٹا کر پاکستان لکھنے سے متعلق کیس کی سماعت کی، اس دوران درخواست گزار لڑکی تطہیر فاطمہ، ان کی والدہ فہمیدہ بٹ اور والد محمد شاہد ایوب، نادرہ ڈائریکٹر و دیگر عدالت پیش ہوئے۔دوران سماعت چیف جسٹس نے لڑکی کے والد سے استفسار کیا کہ اتنے سال آپ نے اپنی بیٹی سے کیوں رابطہ نہیں کیا، یہ لڑکی اپنے نام سے آپ کا نام ہٹانا چاہتی ہے، یہ کہہ رہی ہے کہ میرا نام تطہیر فاطمہ بنت پاکستان کریں، پاکستان ہماری ماں اور باپ بھی ہے۔اس پر لڑکی کے والد نے بتایا کہ یہ میری بیٹی ہے، میں نے اس سے ملنے کی بہت کوششیں کیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کیا کوششیں کیں، ہمیں تو کچھ نظر نہیں آرہا۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کیسے والد ہیں، لڑکی کو چھوڑ کر چلے گئے، جس پر والد نے کہا کہ میں نے نہیں چھوڑا، مجھے تو لڑکی کی ماں ملنے ہی نہیں دیتی تھی۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ لڑکی سے آخری بار کب ملے تھے، جس پر والد نے بتایا کہ 2002 میں ا?خری بار ملا تھا، اس کے بعد ملنے نہیں دیا گیا۔اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ 16 سال سے آپ بیٹی سے نہیں ملے، آپ کو شرم آنی چاہیئے، ہم خود دیکھیں گے کہ کس طرح لڑکی کے نقصان کا مداوا کیا جائے۔دوران سماعت عدالت میں موجود تطہیر فاطمہ کا کہنا تھا کہ میں جب میٹرک میں تھی تو اس وقت کچھ دستاویزات کی ضرورت پڑی لیکن مجھے میرے والد نے کہا کہ دستاویز تب دوں گا، جب قریبی تھانے میں لکھ کر دو گی کہ تمہاری والدہ ’بدکردار‘ عورت ہے اور میں اس کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی۔لڑکی کے بیان پر چیف جسٹس نے والد کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آپ نے اس لڑکی کے کئی سال ضائع کردیے، آپ کو اس کا مداوا کرنا پڑے گا، چاہے چوری کرو یا ڈاکہ ڈالو لیکن تمام گزرے برسوں کا خرچ آپ سے لیا جائے گا۔اس پر لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ میں غریب آدمی ہوں، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ غریب ہو تو جیل چلے جاو¿، سول مقدمات کا سامنا کرو۔عدالت میں تطہیر نے مزید بتایا کہ جو بچے والدین کے ستائے ہوئے ہیں، ان کو حق ہونا چاہیے کہ جو اس کی کفالت کرے اسی کا نام اس کو لکھنے دیں۔تطہیر فاطمہ نے کہا کہ میری ماں نے بہت مشکلات سے مجھ کو پالا، لہٰذا میرے والد کا نام تمام سرکاری دستاویز سے ہٹایا جائے۔اس دوران تطہیر فاطمہ کی والدہ نے کہا کہ صرف پیسے ہی کفالت نہیں ہوتے، والد کا نام ہٹ جائے گا تو لڑکی کو اطمینان ہوگا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ شریعت اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ بیٹی کے نام کے ساتھ والد کا نام ہٹایا جائے۔بعد ازاں عدالت نے مخدوم علی خان کو عدالتی معاون مقرر کرتے ہوئے 10 دن میں نادرا کو تمام ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      حریم فاروق اورفیصل قریشی یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی زد میں آ گئے

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.