تازہ تر ین

شوائی ژنگ جاپان اوپن کے فائنل4میں داخل

ٹوکیو (اے پی پی) چین کی نامور ٹینس سٹار شوائی ژنگ، چین کی ہی کیانگ وانگ اور امریکا کی اماندا انیسیموا اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ قازقستان کی زرینہ دیاز کوارٹر فائنل میچ ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ جاپان میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں ٹاپ سیڈد چین کی شوائی ژنگ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قزاخستان کی زرینہ دیاز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 7-5 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں چین کی ہی کیانگ وانگ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پاﺅلش کھلاڑی ماگدا لینیٹی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ کے ٹاپ فور کےلئے کوالیفائی کرلیا۔ امریکا کی اماندا انیسیموا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلواکیہ کی اینا کارولینا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-1 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain