تازہ تر ین

وزیراعظم عمران خان کل پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب جائیں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کل اپنے پہلے غیر ملکی سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے۔پارلیمنٹ ہاو¿س میں نمائندہ جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کل ( بروز منگل) سعودی عرب روانہ ہوں گے اور اگلے روز واپس آجائیں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم کودورہ سعودی عرب کی دعوت دی گئی ہے جہاں ان کی سعودی حکام سے ملاقات ہوگی۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں، ان میں مزیدگہرائی پیدا کرنا ہے اور ایک فاصلہ تھا جو مٹائیں گے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے میں عمرہ بھی ادا کریں گے اور روضہ رسول اللہ? پر حاضری دیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain