تازہ تر ین

خوبصور ت ماڈل نے ایسی تصویرشیئر کر نے کے بعدڈیلیٹ کر دی کہ دیکھ کر صارفین آگ بگولہ ہو گئے

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستانی ماڈل کومل شیخ سوشل میڈیا کی مقبول ترین شخصیات میں شمار ہوتی ہیں۔ انسٹاگرام پراُن کے فالوورز کی تعداد 30ہزار سے زائد ہے۔ ایسی معروف شخصیات سے یہی توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ دوسروں کے لئے اچھی مثال قائم کریں گے، لیکن بدقسمتی سے کومل شیخ کے معاملے میں ایسا نہیں ہوا۔گزشتہ دنوں انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جسے بعد میں ڈیلیٹ کردیا گیا۔ اس ویڈیو میں کومل اور ان کی بہن گاڑی میں بیٹھیں کھلکھلاتی نظر آتی ہیں جبکہ ایک کمسن لڑکا، جو بظاہر ملازم دکھائی دے رہا ہے،اُن کے پیروں میں گری ہوئی چیزیں اُٹھا کر انہیں پکڑاتا دکھائی دیتا ہے۔سوشل میڈیا صارفین یہ منظر دیکھ کر حیران رہ گئے کہ کس طرح ایک کمسن بچہ اُن کی خدمت گزاری کر رہا ہے، اور انہیں اس بات پر کوئی شرمندگی نہیں کہ یہ بچہ اُن کے پیروں میں پڑی چیزیںاُٹھا رہا ہے۔حد تو یہ ہے کہ کومل نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کر دی، یہ الگ بات کہ سخت تنقید کے سامنا ہوا تو انہوں نے یہ ویڈیو ڈیلیٹ کر دی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain