Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • طلاق کے بعد اپنی بیٹی کی پرورش کے لئے مجھے خود مختار بننا پڑا، تا کہ اپنے ماں باپ پر بوجھ نہ بنوں !۔۔ (شرمین علی)
    • عرب امارات نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کر دیا
    • جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.3 شدت کا طاقتور زلزلہ
    • ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا
    • ‘لگان’ اور ‘گجنی’ کے اداکار پردیپ راوت 74 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
    • پی سی بی نے 2026-27 کے ڈومیسٹک سیزن سے واپڈا اور ساحر ایسوسی ایٹس کو خارج کر دیا
    • مکہ مکرمہ دنیا کے سب سے زیادہ وزٹ کیے جانے والے شہروں میں پانچویں، مدینہ منورہ ساتویں نمبر پر
    • بابر اعظم اس دہائی میں بین الاقوامی کرکٹ میں 1,000 چوکے لگانے والے پہلے بلے باز بن گئے
    • اسپائیڈر مین نو وے ہوم کی اداکارہ میری ایگڈا 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
    • یو ایف سی فائٹر ایلین ناسیمنٹو 34 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
    • پاکستان کا ایران کے ساتھ دوطرفہ تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف
    • پاکستان ویمنز ٹیم نے سری لنکا کا دورہ تیسرے ٹی20 میں فتح کے ساتھ اختتام کیا
    • لاہور میں حضرت داتا گنج بخشؒ کا تین روزہ سالانہ عرس مبارک شروع
    • ملتان میں صارفین کے مبینہ تشدد کے بعد سب وے پاکستان کا قانونی کارروائی کا اعلان
    • اسلام آباد میں 11.9 ارب روپے کی لاگت سے پہلے 35 ہزار نشستوں والے کرکٹ اسٹیڈیم کے منصوبے پر کام تیز
    • کربلا میں اربعین 2026 میں 2 کروڑ سے زائد زائرین کی شرکت
    • اسرائیل نے چار دن میں لبنانی فضائی حدود کی 125 بار خلاف ورزی کی، اقوام متحدہ
    • کربلا میں اربعین 2026 میں 2 کروڑ سے زائد زائرین کی شرکت
    • مہران اجمل خان رپورٹر کی ڈائری
    • اسرائیل نے چار دن میں لبنانی فضائی حدود کی 125 بار خلاف ورزی کی، اقوام متحدہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مکی آرتھر سرفراز کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوئے، عامر کی خراب بولنگ پر تشویش

    By Daily Khabrainستمبر 21, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    دبئی(ویب ڈیسک)ایشیا کپ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، کپتان سرفراز احمد کی حمایت میں کھڑے ہوگئے، جن کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کی بیٹنگ میں ناکامی پر کوئی تشویش نہیں ہے تاہم محمد عامر کی خراب بولنگ فارم پر انہیں تحفظات ضرور ہیں۔مکی آرتھر نے کہا کہ ‘پاکستان ٹیم میں سرفراز احمد کی کپتانی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ان کی بیٹنگ پوزیشن پر بھی کوئی تشویش نہیں ہے۔ سرفراز احمد اچھا کر رہے ہیں اور ذمے داری بھی لے رہے ہیں، لیکن بھارت کے خلاف جس طرح سب نے بیٹنگ کی ہے وہ مایوس کن ہے’۔ان کا کہنا تھا، ‘امام الحق نے جو کیا وہ غیر ذمے داری تھی۔ تیسرے اوور میں کریز سے باہر نکل کر کمار کی گیند پر امام نے جو اسٹروک کھیلا وہ ناقابل قبول ہے۔ سرفراز احمد کا بھی یہ کردار نہیں تھا کہ وہ کریز سے باہر آکر غیر ذمے دارانہ اسٹروک کھیلے، لیکن سرفراز احمد نے اس موقع پر غلطی کی، ہم نے ہر بیٹسمین کو رول دیئے ہوئے ہیں، فخر زمان کو یہی رول دیا تھا جس پر وہ آﺅٹ ہوئے۔ آصف علی بھی اسی طرح آﺅٹ ہوئے جو ان کا رول تھا، لیکن دیگر چار بیٹسمینوں کو ذمے داری لینی چاہیے تھی’۔ہیڈ کوچ نے کہا کہ ‘ہم نے بھارت کے خلاف 258 میں سے 128 ڈاٹ گیندیں کھیلیں جو کسی طرح اچھی بات نہیں تھی۔اس رفتار میں تیزی لانی چاہیے تھی’۔مکی آرتھر نے اعتراف کیا کہ یقینی طور محمد عامر کی کارکردگی پر انہیں تشویش لاحق ہے۔ان کا کہنا تھا، ‘ہم نے ان کے ساتھ طویل میٹنگ کی ہے اور انہیں ان کی ذمے داری کا احساس دلانے کی کوشش کی ہے۔ بھارت کے خلاف عامر نے اچھی بولنگ کی لیکن بدقسمتی سے وہ وکٹ حاصل نہ کرسکے۔ انہیں اپنی رفتار میں تھوڑا سا اضافہ کرنا ہوگا، اس صورتحال میں یقینی طور پر وہ دباﺅ کا شکار ہیں، لیکن انہیں اپنی کارکردگی میں بہتری لانا ہوگی’۔سرفراز احمد پاکستان کے تینوں فارمیٹ کے کپتان ہیں جبکہ محمد عامر بھی تینوں فارمیٹ میں کھیلتے ہیں۔سرفراز احمد نے ون ڈے انٹرنیشنل میں اپنی آخری نصف سنچری رواں سال جنوری میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہیملٹن میں بنائی تھی۔ وہ گذشتہ 8 میچوں میں کوئی نصف سنچری نہیں بناسکے ہیں۔ان میں سے 4 اننگز میں ان کی بیٹنگ کام نہ آسکی اور 2 بار وہ ناٹ آﺅٹ رہے جبکہ ایک اننگز میں 3 اور بھارت کے خلاف دبئی میں وہ محض 6 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔سرفراز احمد نے ون ڈے میں آخری میچ وننگ اننگز پندرہ ماہ قبل کارڈف میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے میچ میں بنائی تھی، جب وہ 61 رنز بناکر ناٹ آﺅٹ رہے تھے۔ ان 8 میچوں میں سرفراز احمد نے وکٹوں کے پیچھے 9 کیچ لیے اور ایک اسٹمپڈ کیا۔31 سالہ سرفراز احمد پاکستان کی جانب سے 41 ٹیسٹ، 92 ون ڈے انٹرنیشنل اور 48 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔ دوسری جانب محمد عامر اسپاٹ فکسنگ میں پابندی کے بعد 33 ون ڈے میچوں میں 34.72 کی اوسط سے 33 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جبکہ گذشتہ سال آئی سی سی چیمپنز ٹرافی میں عامر نے 8 میچوں میں 79.33کی اوسط سے تین وکٹ حاصل کیں۔ محمد عامر نے نویں میچ میں بھارت کے خلاف بھی کوئی وکٹ حاصل نہیں کی، انہوں نے 6 اوورز میں 23رنز دیئے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پی سی بی نے 2026-27 کے ڈومیسٹک سیزن سے واپڈا اور ساحر ایسوسی ایٹس کو خارج کر دیا

      بابر اعظم اس دہائی میں بین الاقوامی کرکٹ میں 1,000 چوکے لگانے والے پہلے بلے باز بن گئے

      یو ایف سی فائٹر ایلین ناسیمنٹو 34 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.