اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپاٹ فکسنگ سکینڈل سپریم کورٹ پہنچ گیا،کرکٹر خالد لطیف نے سپریم کورٹ میں سزا کیخلاف اپیل دائر کردی ،عدالت نے پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی کو نوٹس جاری کردیا۔ کرکٹر خالد لطیف نے سزا کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے جس میں ٹربیونل کی تشکیل اوردائرہ اختیار کو چیلنج کیا گیا ہے،سپریم کورٹ میں خالد لطیف کی اپیل 26 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔ پی سی بی کے ٹربیونل نے سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں کرکٹر خالد لطیف پر5 سال پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا تھا۔
سپاٹ فکسنگ سکینڈل ،کرکٹر خالد لطیف نے سپریم کورٹ میں سزا کیخلاف اپیل دائرکردی

