تازہ تر ین

ایشیا کپ: پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

دبئی(ویب ڈیسک)ایشیا کپ کے دوسرے مرحلے میں پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا یہ میچ پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اور اس میچ میں فتح ہی پاکستان کے لیے فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کرے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والا ایونٹ کا پہلا میچ بھارت کے نام رہا تھا اور اس نے 8 وکٹوں سے باآسانی پاکستان کو شکست سے دوچار کیا تھا۔پاکستان ٹیم ایونٹ کے پہلے میچ میں شکست کا بدلہ لینے کے لیے میدان میں اتر رہی ہے اور کپتان سرفراز احمد ٹیم کی فتح کے لیے پ±ر امید ہیں۔ایشیا کپ کے دوسرے مرحلے میں پاکستان اور بھارت ایک ایک میچ کھیل چکے ہیں اور دونوں ہی ٹیموں نے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کی۔پاکستان نے اننگز کے اختتامی لمحات میں شعیب ملک کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔اسی روز بھارت نے یکطرفہ مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دوچار کرکے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain