تازہ تر ین

ایشیا کپ سپر فور مرحلہ: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کیلئے 250 رنز کا ہدف

ابوظہبی(ویب ڈیسک)ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو جیت کے لیے 250 رنز کا ہدف دیا ہے۔ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے چوتھے میچ میں افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مقابلہ ابو ظہبی اسٹیڈیم میں جاری ہے۔بنگلہ دیش نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے۔بنگال ٹائیگرز کی جانب سے محموداللہ اور امرالقیس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، امرالقیس 72 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے جب کہ محموداللہ 74 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔لٹن داس 41 رنز اور مشفیق الرحیم 33 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔افغانستان کی جانب ا?فتاب عالم نے 3 جب کہ مجیب الرحمان اور راشد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain