قصور (بیورورپورٹ) قصور کے نواحی گاﺅں چوچک میں شیطان صفت ملزمان نے گونگی بہری بچی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا ملزمان دیہاتیوں کے جائے وقوعہ پر پہنچنے پر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے بتایا گیا ہے کہ چوچک میںرہنے والا شوکت علی کھیت زدوری کرتا ہے گزشتہ روز اس کی گیارہ سالہ بیٹی (ث)اہلخانہ کے کہنے پر کھیتوںسے چارہ لینے گئی تو وہاںپہلے سے موجود آتشیں اسلحہ سے مسلح ملزمان عارف وغیرہ نے گونگی بہری بچی کو پکڑلیا اور اسلحہ کی نوک پر اسے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے بچی کی چیخ وپکار سن کر قریبی کھیتوںمیں کام کرنیوالے دیہاتی موقع پر پہنچے تو ملزمان نے ان پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی جس پر دیہاتیوںنے زمین پر لیٹ کر اپنی جانیں بچائیں ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا بچی کو سرکاری ہسپتال میں داخل کرا دیا ہے واضح رہے کہ ضلع قصور میں معصوم بچیوںاور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے اور سماجی حلقے آئے روز اس امر پر احتجاج کرتے چلے آرہے ہیں۔