تازہ تر ین

مزید 3 کشمیری نوجوان قتل ، 24 گھنٹوں میں جاں بحق ہو نیوالوں کی تعداد 5 ہوگئی

سری نگر (ویب ڈیسک)بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کا ریاستی جبر جاری ہے اور حالیہ واقعے میں مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو قتل کردیا گیا، جس کے بعد 24 گھنٹوں میں جاں بحق کشمیریوں کی تعداد 5 ہوگئی۔کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپوڑا کے علاقے تنگ دھر میں پیر کی صبح آپریشن کیا، اس دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو قتل کردیا گیا جبکہ اتوار کو ہونے والے سرچ آپریشن میں 2 نوجوانوں کو قتل کیا گیا تھا۔قبل ازیں اسی علاقے میں ایک حملے کے دوران بھارتی فوجی ہلاک ہوا تھا، جبکہ بھارتی فوج کا کہنا تھا کہ وہ علاقے میں آپریشن جاری ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain