تازہ تر ین

جے آئی ٹی نے زرداری گروپ سمیت 34 کمپنیوں کا ریکارڈ مانگ لیا

کراچی(آن لائن)جعلی بینک اکاو¿نٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم نے نیب سے زرداری گروپ لمیٹڈکاریکارڈمانگ لیا ہے، جے آئی ٹی نے کمپنیوں اورافرادکوطلبی کے نوٹسزجاری کرنےکافیصلہ بھی کیا ہے۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی پہلی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق زرداری گروپ سمیت34 کمپنیوں کاریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اومنی گروپ کےاکاو¿نٹنٹ عارف نے29 جعلی اکاو¿نٹس کھلوائے، جعلی اکاو¿نٹس سے اومنی گروپ ، زرداری گروپ اور حکومتی ٹھیکیداروں نے ٹرانزیکشنز کیں۔مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے چیف سیکریٹری سندھ سے سرکاری ٹھیکیداروں کو ٹھیکے ایوارڈ کرنے کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔ تحقیقات کے دوران مزید33جعلی اکاو¿نٹس کا پتا چلا ہے،مجموعی طورپر 77 جعلی اکاو¿نٹس کی تصدیق کی جارہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain