تازہ تر ین

کمزور خارجہ پالیسی سے شرمندگی اٹھانا پڑی : خواجہ آصف ، 5 سال کا حساب دیں : شیریں مزاری

اسلام آباد(صباح نیوز)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اورسابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت کی خارجہ پالیسی میں کارکردگی پرپاکستان کو خفت اٹھانی پڑی، ان حرکتوں سے پاکستان کے وقار کو دھچکا پہنچا،حکومت کی جانب سے ناپختہ اور بچگانہ نقطہ نظررہاہے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کی خارجہ پالیسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سعودی عرب گئے ان کے لوگوں نے کہا 10 ارب لے آئے،اب یہ نہیں پتا چلا ارب تھاعرب تھا۔انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کا بھارت میں بیان پاکستان دوستی نہیں دشمنی پر مبنی تھا، امریکی وزیر خارجہ کے دورے میں جو دعوے کئے گئے بھارت میں انکا جواب آگیا،بھارت نے جس انداز سے ملاقات سے انکارکیا وہ ہتک آمیز تھا،پاک بھارت تعلقات سے متعلق پاکستان کو شرمندگی اٹھانا پڑی۔خواجہ آصف نے کہا کہ کہاگیا کہ فرانس سے کال آئی ہم نے نہیں لی،کہا گیا کہ نئے سرے سے تعلقات کا آغازہوا،24 گھنٹے میں ان دعووں کاکچا چٹھا سامنے آگیا،اقتدار میں آنے کے ایک ماہ کے اندر اندر اس پر شکوک و شبہات پیدا کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک ایسے وقت میں آیا جب ہمارے سرمایہ کار بھی گھبرا رہے تھے،امیگریشن ایکٹ کو بھی سامنے نہیں رکھا گیا، جب دیکھا ایک اتحادی ناراض ہے تو تجویز کہہ دیا گیا۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پہلے کہا گیا کہ افغان مہاجرین کو پاسپورٹ دے دیے جائیں گے،حکومت نے توقعات کوجسطرح ڈھیرکیا،ماضی میں کسی حکومت کوایسی صورتحال کاسامنانہیں کرنا پڑا۔جبکہ وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ آج مبارک دن ہے ،اپوزیشن میں آتے ہی خواجہ آصف کو خارجہ پالیسی یاد آگئی۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیریں مزاری نے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت کی خارجہ پالیسی واضح نہیں تھی،خارجہ پالیسی پر پارلیمنٹ میں بحث ہی نہیں ہوتی تھی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کوسیاست کھیلنی ہے توکھیل لے، ہم بھی تیارہیں ،مسائل حل کرنے پر توجہ ہوگی تو ہم بھی ساتھ دیں گے،ہم نے منی لانڈرنگ کے مسئلے پر پہلی بار برطانیہ سے بات کی،کئی افراد کو تو گرفتار بھی کر لیا گیا۔ پہلی بار برطانوی حکومت نے ہمارے ساتھ منی لانڈرنگ پر تعاون ظاہر کیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے تو کراچی کی صورتحال خراب نہیں کی،خواجہ آصف اپنے اتحادی سے پوچھیں کراچی کی صورتحال کیسے خراب ہوئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain