نیا ہجری سال ، خانہ کعبہ کو غسل دیدیا گیا ، متولی نے دروازہ کھولا

مکہ مکرمہ(صباح نیوز)نئے ہجری سال پر گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل اور امام حرم عبدالرحمان السدیس نے بیت اللہ کو غسل دیا جس کے لیے 45 لیٹر آب زم زم اور ہزاروں من عرق گلاب استعمال کیا گیا۔تقریب میں اعلیٰ سول حکام، علمائے کرام، زائرین، غیر ملکی مسلم سفارتی نمائندے اور مختلف اسلامی ممالک کے منتخب افراد نے شرکت کی۔ خانہ کعبہ کے گرد سینکڑوں سکیورٹی اہلکاروں نے حصار بنا رکھا تھا۔ بیت اللہ کے متولی ڈاکٹر صالح الزین نے خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا۔واضح رہے کہ خانہ کعبہ کو غسل دینے کی تقریب سال میں دو مرتبہ ہوتی ہے۔ پہلی مرتبہ ماہ رمضان سے قبل اور دوسری مرتبہ نئے ہجری سال کے آغاز پر خانہ کعبہ کو غسل دیا جاتا ہے جبکہ غلاف کعبہ ہر سال نو ذوالحجہ کو یوم عرفہ کے موقع پر تبدیل کیا جاتا ہے۔خانہ کعبہ کو غسل دینے کی تقریب نماز فجر کے بعد شروع ہوتی ہے، غسل کعبہ میں تقریبا دو گھنٹے صرف ہوتے ہیں، اس دوران 45 لیٹر معطر آب زم زم بھی استعمال کیا جاتا ہے۔خانہ کعبہ کی اندرونی دیواریں تین میٹر بلند ہیں اور اس کی چھت کی اندرونی سطح سبز ریشمی کپڑے سے ڈھکی ہوئی ہے۔8 ہجری میں فتح مکہ کے روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کو عثمان بن طلحہ رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا تا کہ ان سے بیت اللہ کی چابی لی جائے۔ اس کے بعد اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بیت اللہ کو کھولا اور اس میں داخل ہو کر اندر موجود تمام بتوں کو توڑ ڈالا اور خانہ کعبہ کو آب زم زم سے دھویا جس کے بعد دو رکعت نماز پڑی۔نبی مہربان صلی اللہ علیہ وسلیم کے اس عمل کی یاد کو غسل کعبہ کی سنت کے طور پر ہر سال دہرایا جاتا ہے۔

نواز ، شریف نے کلبھوشن کا معاملہ نہیں اٹھایا ہم نے بھارت کو بے نقاب کر دیا : عثمان بزدار

لاہور (نمائندہ خصوصی‘جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رات گئے بغیر پروٹوکول سروسز ہسپتال کااچانک دورہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ کے دورہ سے ہسپتال انتظامیہ بھی لاعلم رہی۔ انہوں نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔ وزیراعلیٰ نے مریضوں سے ہسپتال میں فراہم کی جانیوالی مفت طبی سہولیات کے حوالے سے دریافت کیا ۔ مریضوں نے سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پچھلے پانچ سال ملک وزیرخارجہ سے محروم رہاہے۔ ن لیگ کی حکومت نے سفارتی محاذ پر کیا کیا سب جانتے ہیں۔ نواز شریف نے کلبھوشن کا معاملہ کسی فورم پر نہیں اٹھایا۔نریندر مودی نے شریف خاندان کی ذاتی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔ ملکی معاملات ذاتی مفادات اور دوستی کی بنیاد پر نہیں چلائے جاتے۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ آج حکومت کا وزیر خارجہ یو این میں پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے بھارت کو بھی مذاکرات کی دعوت دی۔ حکومت نے آتے ہی بھارت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا۔ دنیا دیکھ رہی ہے کہ دوستی اور امن کا ہاتھ کس نے بڑھایا ہے۔ وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے کرپشن مافیا کے خلاف ٹاسک فورس بنائی ۔پہلی بار کسی حکومت نے گورنر ہاوسز کے دروازے عوام کے لیے کھولے۔
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو حقےقی معنوں مےں مضبوط اور فعال بناےا جائے گا اور اختےارات نچلی سطح پر منتقل کےے جائےںگے تاکہ عوام کے مسائل ان کی دہلےز پر حل ہوں اورانہےں رےلےف مل سکے کےونکہ تحرےک انصاف کا اےجنڈا عوام کو سہولتےں فراہم کرنا اوران کے مسائل ترجےحی بنےادوں پر حل کرنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ تحرےک انصاف مشاورت کے ساتھ نےا بلدےاتی نظام لا رہی ہے اوراس نئے بلدیاتی نظا م کے تحت عوام کو ریلیف ملے گاکےونکہ نئے پاکستان مےں فرسودہ بلدےاتی نظام کی کوئی گنجائش نہےں ،موجودہ نظام عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل کرنے مےں ناکام رہا ہے اور بلدےاتی اداروںکوبے اختےار رکھا گےاہے۔انہوںنے کہا کہ ہماری حکومت بلدےاتی نمائندوں کو اختےار بھی دے گی اورچےک اےنڈ بےلنس بھی رکھے گی۔ عوام کے نمائندے عوام کو جوابدہ ہونگے-نئے بلدےاتی نظام کا محور عوام ہےں،جن کے مسائل ان کے دروازے پر حل ہوںگے۔انہوںنے کہا کہ نےا بلدےاتی نظام موجودہ فرسودہ سٹےٹس کو ختم کرے گا۔نئے بلدیاتی نظام سے پسماندہ علاقوں کے مسائل کے حل میں نمایاں مدد ملے گی۔انہوںنے کہا کہ نئے پاکستان کی تعمیر کیلئے بلدیاتی اداروں کو درست سمت فعال بناےا جارہاہے ۔ نےا بلدےاتی نظام عوام کی امنگوں اورخواہشات کے عےن مطابق ہوگا۔انہوںنے کہا کہ وزےراعظم عمران خان کے اےجنڈے پر عمل کرتے ہوئے بلدےاتی اداروںمےں چےک اےنڈ بےلنس رکھا جائے گا۔نئے نظام مےں شفافےت کوہر قےمت پر ملحوظ خاطر رکھاجائے گا۔انہوںنے کہا کہ اےسا نظام وضع کےا جارہا ہے جس سے عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل ہوںگے۔بلدےاتی نظام عوام کا نظام ہوگا اوروہی اس مےں بااختےار ہوںگے۔انہوںنے کہا کہ نئے بلدےاتی نظام مےںجزا اور سزا کا نظام بھی ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجا ب سردار عثمان بزدارنے نامور قانون دان و اسلامی نظرےاتی کونسل کے سابق چےئرمےن جسٹس (ر) تنزےل الرحمان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ٹریفک پولیس کو شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی فوری طور پر بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ٹریفک حکام خود موقع پر جا کر ٹریفک رواںدواں رکھنے کیلئے مربوط انداز میں اقدامات کریں اور بعض علاقوں میںٹریفک جام ہونے سے عوام کی دقت کے ازالے کیلئے ٹریفک مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی صورتحال کو بہتر بنا کر رپورٹ وزیراعلیٰ آفس پیش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات کو دور کرنا ٹریفک حکام کا فرض ہے۔

جان کو خطرہ، سعودی ولی عہد اکثر راتیں کشتی پر گزارنے لگے

واشنگٹن (نیٹ نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان شاہی محل کی بجائے اب اپنی زیادہ تر راتیں اپنی پرتعش کشتی پر گزارتے ہیں، گذشتہ برس ولی عہد بننے کے بعد ان کی جارہانہ پالیسیوں کا آغاز ہوگیاتھا، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ صرف اندرون ملک ہی نہیں ، بیرون ملک بھی ان کے بہت سے دشمن پیدا ہو گئے۔یہ دعوٰی امریکہ کے مشہور تھنک ٹینک ”بروکنگز انسٹیٹیوشن“ کے انٹیلی جنس پراجیکٹ کے ڈائریکٹر بروس ریڈل نے کیا ہے، جن کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں جس کے باعث وہ اکثر راتیں سمندر میں گزارتے ہیں۔ بروس ریڈل کے مطابق جدہ کے ساحل کے قریب ا±ن کی لگڑری کشتی سمندر کی لہروں پر تیرتی ہے اور ولی عہد اکثر رات کو اپنے محل کی بجائے اس کشتی پر ہوتے ہیں۔یاد رہے کہ سعودی ولی عہد نے فرانس میں چھٹیاں گزارنے کے دوران پہلی بار اس شاندار کشتی کو دیکھا تھا۔انہوں نے 440 فٹ لمبی کشتی کی خریداری پر نصف ارب ڈالر کی رقم خرچ کی ۔ یہ لگڑری کشتی اس سے پہلے ایک ارب پتی روسی بزنس مین کی ملکیت تھی۔ اس پر دو ہیلی پیڈ ہیں اور اس کے اندر دنیا کی ہر آسائش دستیاب ہے، جبکہ اس کی سکیورٹی کا نظام بھی انتہائی جدید اور طاقتور ہے۔

لیگی حکومت نے اتنا قرض لیا ہمارے بچوں کے بچے بھی مقروض کر دئیے : فواد چوہدری

اسلام آباد (آئی این پی‘مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف نے پانامہ کے چکر میں موٹروے اور آئیرپورٹس کے اعلان ایسے کئے جیسے سٹریپسلز کی گولیاں تقسیم کر رہے ہیں،گزشتہ حکومت نے مہنگے ترین قرضے لیکرکھلونے بنائے گئے،قرضوں کی وجہ سے امیر، امیر تر اور غریب،، غریب تر ہوتا جا رہا ہے ،ملک کی معاشی ابتری کے ذمہ دار اسحاق ڈار ہیں ، زر مبادلہ کے ذخائر صرف ڈیڑھ ماہ کے رہ گئے ہیں ،پنجاب میں میٹرو بسیں چلانے کیلئے صوبائی حکومت کو 8ارب روپے چاہئیں ،اورنج ٹرین منصوبہ بنانے کیلئے300ارب روپے کا قرضہ لیا گیا اب اس کو چلانے کیلئے ہر سال 20ارب روپے درکار ہونگے ،امیر لوگوں کو ٹیکس دینا پڑے گا ،عمران خان کے وژن کے مطابق ملک کو چلائیں گے اور عوام سے کیا گیا ایک ایک وعدہ پورا کریں گے۔منگل کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ گزشتہ حکومت نے قرضے لیکر آنیوالی نسلوں کو مقروض کر دیا ،گزشتہ حکومت کی پالیسیوں سے مجموعی خسارہ 7.2فیصد پر ہے۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں جاری مالیاتی خسارہ5گنا بڑھا۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ زر مبادلہ کے ذخائر صرف ڈیڑھ ماہ کے رہ گئے ہیں۔ہمیں چندہ جمع کرنے کا طعنہ دیا جا رہا ہے ،تنقید کرنے والی دونوں جماعتیں بتائیں بھی تو سہی کہ اب چندے کے علاوہ حل کیا ہے۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ کیا ملکی قرضوں میں اضافے کی ذمہ دارموجودہ حکومت ہے ۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ قرضوں کی وجہ سے امیر، امیر تر اور غریب،، غریب تر ہوتا جا رہا ہے ،ملک کی معاشی ابتری کے ذمہ دار اسحاق ڈار ہیں۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ گزشتہ حکومت نے مہنگے ترین قرضے لیکرکھلونے بنائے گئے ، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے10سال میں 11ٹریلین روپے خرچ کئے،پنجاب میں میٹرو بسیں چلانے کیلئے صوبائی حکومت کو 8ارب روپے چاہئیں ،میٹرو ٹرین کو چلانے کیلئے ہر سال 20ارب روپے درکار ہونگے۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ قومی اداروں کی بری حالت ہے ، تنخواہوں اور پنشن کے پیسے نہیں ۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ کوشش کی ہے کہ اصلاحات لائیں ،سبسڈی صرف غریب کو دینے کی کوشش کی ۔انہوںنے کہا کہ امیر لوگوں کو ٹیکس دینا پڑے گا۔ وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ سارک کانفرنس کے نام پر 33گاڑیاں 98کروڑ روپے میں خریدی گئیںاور اس کی مینٹینس کیلئے 35کروڑ خرچ ہوئے انہوںنے کہاکہ کسی وزیراعظم نے ایسے اقدامات نہیں کیے جو وزیراعظم عمران خان نے کیے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان کے وژن کے مطابق ملک کو چلائیں گے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی تبدیلی کا ایک ایک وعدہ پورا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نے پانامہ کے چکر میں جہاں گئے وہاں موٹروے اور آئیرپورٹ کا اعلان کر کے آگئے۔سابق وزیر اعظم نے موٹروے اور آئیرپورٹس کے اعلان ایسے کئے جیسے سٹریپسلز کی گولیاں تقسیم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی جانب سے میثاق معیشت کی پیشکش خوش آئندہ ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے حکومت میں آکر وہی کیا جو ایسٹ انڈیا کمپنی نے کیا تھا، نواز شریف نے ایئرپورٹ اور موٹر ویز کا اعلان ایسے کیا جیسے گلے کی گولیاں بانٹی جاتی ہیں،گزشتہ پانچ سال کے دوران شہباز شریف نے گیارہ ہزار ارب روپے خرچ کیے، مہنگے قرضے لے کر کھلونے بنائے گئے، میٹرروز تو بنائی گئیں لیکن اب حکومت پنجاب کو ان بسوں کو چلانے کے لئے 8 ارب روپے سالانہ چاہئیں، میٹرو ٹرین چلانے کے لئے ہر سال 20 ارب روپے درکار ہیں۔ سارک کانفرنس کے لئے 98 کروڑ میں 33 گاڑیاں خریدی گئیں، جس کے لئے گاڑیاں خریدی گئیں وہ کانفرنس بھی نہیں ہوئی اور ان ہی گاڑیوں کی دیکھ بھال پر 33 کروڑ خرچ کردیئے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں خسارہ 5 گنا بڑھا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے پاکستان کے ساتھ اچھا نہیں کیا، میثاق معیشت کی تجویز بہت اچھی ہے لیکن ان تجویز دینے والوں کی طرف داری ختم ہونی چاہیے، جس انقلاب کا وعدہ ہم نے پاکستان کے لوگوں سے کیا وہ پورا کیا، ہمیں کہا جا رہا ہے کہ وفاقی وزیروں کو کام کا تجربہ نہیں ہے، سابقہ حکومت کی ایک سال کی کارکردگی کا موازنہ ہماری ایک ماہ کی کارکردگی سے کرلیا جائے، (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی صرف تنقید نہ کرے، بحران کا حل بھی بتائے، کیا ملکی قرضوں میں اضافے کی ذمہ دار نئی حکومت ہے، اپوزیشن لیڈر ہی ذمہ داروں کا تعین کر دیں۔

دہشتگردی کیخلاف جنگ بڑا چیلنج ، انٹیلی جنس اداروں میںموثر رابطہ ہونا چاہیے :عمران خان

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت نیشنل کاﺅنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کے پہلے اجلاس میں ادارے کی کارکردگی اور کردار کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا. وزیراعظم ہاﺅس میں عمران خان کی زیر صدارت نیکٹا کے بورڈ آف گورنرز کا پہلا اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرا اعلیٰ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے حکام، وفاقی وزرا، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹرسروسز انٹیلی جنس ((آئی ایس آئی))، پولیس حکام سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر نے ادارے کے قیام کے بعد سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے حوالے سے بنائی گئی پالیسی اور ان پر عملدرآمد سے متعلق بریفنگ دی، اس دوران نیشنل ایکشن پلان کے 20 نکاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا. اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے طویل جنگ لڑی ہے اور اس دوران عام شہریوں اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے ہزاروں جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے.وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آج بہتر سیکورٹی صورتحال میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ جدوجہد ہے جبکہ مسلح افواج، انٹیلی جنس ایجنسیوں، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھی بڑی قربانیاں شامل ہیں. اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ نیکٹا کے قیام کے بعد سے اب تک کوئی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد نہیں ہوا.وزیر اعظم نے کہا کہ سابق حکومت کی غفلت کے نتیجے میں نیکٹا اپنی کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ نہیں دے سکا. انہوں نے کہا کہ موجودہ زمینی حقائق اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ اس ادارے کو فعال کرنے کے ساتھ جدت سے ہم آہنگ ہونا چاہیے. اسی ضمن میں نیکٹا کے کردار اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، یہ کمیٹی ایک ہفتے میں اپنی سفارشات وزیر اعظم عمران خان کو پیش کرے گی.نیشنل کوآرڈنیٹر نیکٹا نے اجلاس کو دہشت گردی اور پرتشدد انتہاپسندی کے انسدادکے لئے پالیسی سازی اور قومی حکمت عملی پرعملدرآمد کے لئے اولین ادارہ کی حیثیت سے نیکٹا کے قیام کے بعد سے اس کے مینڈیٹ اور کردار کے بارے میں بریفنگ دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اجلاس میں سیکیورٹی اداروں کے مابین روابط بہتر بنانے اور نیکٹا کو فعال بنانے سے متعلق تجاویز پر غور ،دہشت گردی کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات ،نیشنل ایکشن پلان کے 20 نکات پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے نیکٹا کے کردار پر نظرثانی کا فیصلہ کرتے ہوئے نیکٹا کے کردار کا جائزہ لینے کےلئے کمیٹی تشکیل دیدی، ذرائع کے مطابق ، اجلاس میں سیکورٹی اداروں کے مابین روابط بہتر بنانے پر بریفنگ دی گئی، نیکٹا کو مزید فعال بنانے سے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا، دہشتگردی کے خلاف اقدامات کاجائزہ لیا گیا۔

نئے سرے سے تعلقات پر اتفاق

نیویارک، اقوام متحدہ (آئی این پی، مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ شاہ محمو دقریشی کے درمیان پاکستان اور امریکا کے درمیان ازسر نو دو طرفہ تعلقات کے آغاز پر اتفاق کیاگیا ہے ۔ منگل کونیویارک میںامریکا کے دورے پر گئے پاکستانی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان نئے سرے سے دو طرفہ تعلقات کے آغاز پر اتفاق کیا گیا ہے۔ امریکی صدر نے وزیرِ خارجہ سے بات چیت میں وزیرِاعظم عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ملاقات کے بعد وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ان کی ملاقات گزشتہ رات استقبالیہ کے دوران ہوئی جس میں پاک امریکا تعلقات پر گفتگو کا موقع ملا۔ انہوں نے صدر ٹرمپ سے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ دیرینہ تعلقات کا ازسر نو آغاز چاہتا ہے۔شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ان کی اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے بھی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وزیرِاعظم عمران خان کے بارے میں مائیک پومپیو نے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔ وزیرِ خارجہ نے کہا کہ دو تاریخ کو مائیک پومپیو سے دوسری ملاقات طے ہوئی ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ مضبوط اقتصادی اور سیاسی تعلقات چاہتا ہے لیکن باہمی احترام اور اعتماد کی بنیاد پر۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73 ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں امریکن کانگریس کے رکن کانگریس مین جو ولسن سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کو ختم کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جس سے حالات مستحکم ہو گئے ہیں۔وزیر خارجہ، جو پاکستان سے اقوام متحدہ کے 73 ویں اجلاس کے لئے ایک وفد کی سربراہی کررہے ہیں، وہ پاکستان کی دہشتگردی کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے کانگریس سے تعاون اور امداد کوسراہتا ہے۔ شاہ محمودقریشی نے وزیر اعظم عمران خان کی نئی حکومت کے نقطہ نظر پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے مزید کہا کہ نئی حکومت کی ترجیحا ت میں شامل ہے کہ پاکستان کو سماجی اقتصادی منصوبوں کے ذریعے کو ایک مہذب ملک بنایا جائے۔ پاکستان کی نئی حکومت پالیسیوں کی ترجیحات پیش کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ نوجوان پاکستانیوں نے پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی وسیع ترقی کے ایجنڈا کا ایک اہم حصہ تعلیم کو بہتر بنانے اور نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر توجہ دی گئی ہے۔کانگریس مین نے عمران خان کو وزیر اعظم بننے پر مبارک باد دیتے ہوئے پاکستان میں نئی حکومت کی پالیسیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے علاقے میں اپنے مشترکہ مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے امریکہ سے مسلسل تعاون کو بڑھانے کے لئے یقین دہانی کرائی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے چینی ہم منصب نے ملاقات کی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے جاپانی ہم منصب نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات نیویارک میں جنرل اسمبلی کی سائیڈلائن میٹنگ میں ہوئی۔ ملاقات کے حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، افغانستان امن عمل، عالمی وجنوبی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور جاپان کے درمیان دوطرفہ تجارت، تعلیم، صحت، معیشت اور سرمایہ کاری سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق مذاکرات کا حصہ تھا۔ اس سے قبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی وزیرخارجہ سے بھی ملاقات کی۔ دونوں رہنماﺅں کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سی پیک منصوبہ حکومت کی اولین ترجیح اور پاکستان کیلئے اہم نوعیت کا منصوبہ ہے۔ اس منصوبے نے پاک چین تعلقات کو نئی جہت دی ہے۔ چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان سٹرٹیجک تعاون پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ چینی قیادت وزیر اعظم عمران خان کے چین کے دورے کی منتظر ہے۔

بجلی مہنگی کرنیکا فیصلہ ایک ہفتے کیلئے موخر

اسلام آباد (آن لائن) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ آئیندہ اجلاس تک موخر کردیا ہے جبکہ آئندہ اجلاس تک بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے نیپرا اور پاور ڈویڑن کو آئندہ 3سے 5سال کے لیے پالیسی بنانے کی ہدایت بھی کردی، پالیسی میں لائن لاسز اور بلوں کی وصولی کا لائحہ عمل بھی مرتب کیا جائے گا۔ وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس منگل کو ہوا، جس میں بجلی کے بلوں کی وصولی، بجلی لائن لاسز اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلا س میں وزراءاورواپڈا حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ایک ہفتے کیلئے مﺅخر کردیا،ای سی سی کے آئندہ اجلاس تک بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ وزیرخزانہ اسد عمر نے نیپرا اور پاور ڈویژن کو آئندہ 3 یا 5 سال تک کیلئے پالیسی بنانے کی ہدایت کردی۔ اسد عمر نے کہا کہ پاور ڈویڑن اور نیپرا ایسی پالیسی بنائیں جس سے بجلی کے بلوں کی وصولی زیادہ سے زیادہ ہوسکے۔پالیسی میں لائن لاسز بھی کم سے کم کرنے کا لائحہ عمل بنایا جائے۔ واضح رہے بجلی کی قیمت میں 2 روپے سے زائد اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔تاہم حکومت نے فی الحال عوامی احتجاج کے پیش نظر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کوروک دیا ہے۔

بابائے جمہوریت نواب زادہ نصر اللہ خان کی 15 ویں برسی آج منائی جائےگی

اسلام آباد (آن لائن) بابائے جمہوریت نواب زادہ نصر اللہ خان کو جہان فانی سے رخصت ہوئے پندرہ برس بیت گئے ان کی 15ویں برسی آج بدھ کو منائی جائے گی ا س سلسلے میں ٹھٹھہ صادق آباد، مظفر گڑھ سمیت مختلف شہروں میں تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مقررین نواب زادہ نصر اللہ خان کی جمہوریت کیلئے پیش کی گئی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے ا س موقع پر ان کے آبائی علاقہ خان گڑھ میں ان کی قبر پر فاتحہ خوانی کی جائے گی۔ نواب زادہ نصر اللہ خاں1918ءمیں جنوبی پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کے علاقہ خان گڑھ میں پیدا ہوئے وہ نصف صدی سے زائد تک خارزار سیاست میں آبلہ پائی کرتے رہے اپنے 55سالہ سیاسی کیرئیر میںاگرچہ نواب زادہ نصر اللہ خاں مقبول سیاسی رہنما نہ بن سکے لیکن ہر سیاسی رہنما ان کے سیاسی ڈیرے پر حاضری ضرور دیتا تھا بڑے بڑے سیاستدان ان سے سیاسی معاملات پر مشاورت کیلئے آتے رہے۔سیاسی تاریخ میں ان کا اہم ترین کارنامہ پرویز مشرف کے خلاف پاکستانی سیاست کے دو روایتی حریفوں میاں نواز شریف اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا تھا۔

زرداری اور بچوں کے اثاثوں کی تفصیل15 روز میں دینے کا حکم

اسلام آباد (آن لائن‘ این این آئی) سپریم کورٹ نے قومی مفاہمتی آرڈیننس (این آر او) عملدرآمد کیس میں بے نظیربھٹو کے اثاثوں سے متعلق حکم واپس لیتے ہوئے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کے بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات 15 دن میں طلب کرلیں۔عدالت عظمیٰ نے آصف علی زرداری کی نظرثانی اپیل بھی منظور کرلی۔واضح رہے کہ عدالت نے 29 اگست کی سماعت میں 2007 سے 2018 تک آصف علی زرداری اور ان کے اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی تھیں۔آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق کہا تھا کہ ‘میری اہلیہ بے نظیر بھٹو شہید کے اثاثوں کی تفصیلات مانگنا شہید کی قبر کے ٹرائل کے مترادف ہے’۔سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ آصف علی زرداری ترکے میں ملنے والے اثاثوں کی 10 سال کی تفصیلات فراہم کریں۔جس پر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے استدعا کی کہ 1997 سے 2005 تک میرے موکل جیل میں رہے، ان بچوں کا اثاثے مانگے جارہے جو زیر کفالت نہیں رہے، قانون صرف 5 سال کے لیے ہے، اس لیے 10 سال کے بجائے 5 سال کی تفصیلات طلب کی جائیں۔چیف جسٹس نے فاروق ایچ نائیک کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شادی تک بچیاں زیر کفالت رہتی ہیں۔فاروق نائیک نے جواب دیا کہ آصف زرداری 8 مقدمات میں شریک ملزم تھے اور آرٹیکل 184 کی شق کے تحت میرے موکل سے بیان حلفی طلب کیا گیا۔جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ عوامی پیسہ عوامی مفاد سے متعلق ہے اس لیے ہم نے آرٹیکل 184 کا استعمال کیا۔جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ کرپشن مقدمات کا سارا ریکارڈ ضائع ہوگیا، کیا آپ نے خود ضائع کیا، جو دستاویزات ضائع ہوئیں کس نے کیں؟اس پر فاروق نائیک نے جواب دیا کہ ‘میں نے ریکارڈ کے بارے میں امکان ظاہر کیا’۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ کرپشن کا ایشو نہیں ہے، ہم اپنے دائرہ اختیار کو بڑھا رہے ہیں۔علاوہ ازیں فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ‘محترمہ بے نظیر کی قبر کا ٹرائل کیا جارہا ہے’۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ توبہ توبہ ایسا کس نے کہا,ہم محترمہ کے ٹرائل کا سوچ ہی نہیں سکتے۔ آپ نے خود اپنے دور حکومت میں محترمہ شہید ہوئیں ان کے مقدمے کا ٹرائل نہیں کرایا’۔علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ عوامی دولت لوٹنا بنیادی حقوق کو متاثر کرنا ہے۔ایک موقع پر فاروق ایچ نائیک نے عدالت سے استدعا کی کہ ‘آپ مجھے 10 منٹ دے دیں’۔جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس کہا کہ ‘ایسا نہ کریں کے دس منٹ آصف زرداری کی موجودگی میں دیں، آپ اثاثوں کی تفصیلات دینے سے کیوں کترا رہے ہیں’۔آصف علی زرداری کے وکیل نے جواب دیا کہ سوموٹو افراد کے خلاف نہیں لیا جاسکتا۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ‘وہ ایک عام آدمی نہیں سابق صدر پاکستان ہیں، پتہ چلنا چاہیے کہ قومی دولت کہاں ضائع ہوئی’۔عدالت عظمیٰ نے سماعت 15 دن کے لیے ملتوی کردی۔ چیف جسٹس نے اس پر کہا کہ آپ سارا دن عدالت میں ہوتے ہیں، ہمیں بتائیں درخواست سن لیتے ہیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ عوامی دولت لوٹنا بنیادی حقوق کو متاثر کرنا ہے۔ ایک موقع پر فاروق ایچ نائیک نے عدالت سے استدعا کی کہ آپ مجھے 10 منٹ دے دیں۔ جس پر چیف جسٹس نے ریکارکس کہا کہ ایسا نہ کریں کہ دس منٹ آصف زرداری کی موجودگی میں دیں، آپ اثاثوں کی تفصیلات دینے سے کیوں کترا رہے ہیں۔ آصف علی زرداری کے وکیل نے جواب دیا کہ سوموٹو افراد کے خلاف نہیں لیا جا سکتا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ وہ ایک عام آدمی نہیں سابق صدر پاکستان ہیں، پتہ چلنا چاہئے کہ قومی دولت کہاں ضائع ہوئی۔ عدالت عظمیٰ نے سماعت 15 دن کے لئے ملتوی کر دی۔

سینما میں بھارتی فلموں کی نمائش کے حق میں نہیں:صباقمر

لاہور (شوبزڈیسک)اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے کہا ملکی فلمیں و ڈرامے اب بیرون ممالک میں شناخت بناچکے ہیں۔بین الاقوامی سطح پر ملکی فنکاروں کو منفرد مقام عمدہ پرفارمنس کی بنا پر مل رہا ہے۔ بھارتی فلم ہندی میڈیم کی شہرت سے ایک نئی پہچان ملی جس کا احساس بالخصوص بیر ون ممالک کے دوران ہوا۔ ڈرامہ سیریل باغی کے کردار نے تو ایک نئی صبا قمر کو جنم دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ملاقات میں کیا۔ انکا کہنا تھا اب پاکستانی ڈرامے بھارتی ڈراموں کے سحر سے نکل چکے ہیں۔ میں ذاتی طور پر پاکستانی سینما میں بھارتی فلموں کی نمائش کے حق میں نہیں ہوں۔ ہمیں معیاری اور بامقصد فلمیں بنانا ہونگی۔ انہوں نے کہا شادی کے بارے میں کم ہی سوچتی ہوں۔ پریشانیوں اور مشکلات سے نہیں گھبراتی ، چیلنج خوشی سے قبول کرتی ہوں، انہوں نے کہا کام میں مقابلہ کرنا اچھا لگتا ہے۔ٹی وی فنکاروں کا اب فلمی فنکاروں سے کوئی مقابلہ نہیں رہا۔