تازہ تر ین

نئے سرے سے تعلقات پر اتفاق

نیویارک، اقوام متحدہ (آئی این پی، مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ شاہ محمو دقریشی کے درمیان پاکستان اور امریکا کے درمیان ازسر نو دو طرفہ تعلقات کے آغاز پر اتفاق کیاگیا ہے ۔ منگل کونیویارک میںامریکا کے دورے پر گئے پاکستانی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان نئے سرے سے دو طرفہ تعلقات کے آغاز پر اتفاق کیا گیا ہے۔ امریکی صدر نے وزیرِ خارجہ سے بات چیت میں وزیرِاعظم عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ملاقات کے بعد وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ان کی ملاقات گزشتہ رات استقبالیہ کے دوران ہوئی جس میں پاک امریکا تعلقات پر گفتگو کا موقع ملا۔ انہوں نے صدر ٹرمپ سے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ دیرینہ تعلقات کا ازسر نو آغاز چاہتا ہے۔شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ان کی اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے بھی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وزیرِاعظم عمران خان کے بارے میں مائیک پومپیو نے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔ وزیرِ خارجہ نے کہا کہ دو تاریخ کو مائیک پومپیو سے دوسری ملاقات طے ہوئی ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ مضبوط اقتصادی اور سیاسی تعلقات چاہتا ہے لیکن باہمی احترام اور اعتماد کی بنیاد پر۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73 ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں امریکن کانگریس کے رکن کانگریس مین جو ولسن سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کو ختم کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جس سے حالات مستحکم ہو گئے ہیں۔وزیر خارجہ، جو پاکستان سے اقوام متحدہ کے 73 ویں اجلاس کے لئے ایک وفد کی سربراہی کررہے ہیں، وہ پاکستان کی دہشتگردی کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے کانگریس سے تعاون اور امداد کوسراہتا ہے۔ شاہ محمودقریشی نے وزیر اعظم عمران خان کی نئی حکومت کے نقطہ نظر پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے مزید کہا کہ نئی حکومت کی ترجیحا ت میں شامل ہے کہ پاکستان کو سماجی اقتصادی منصوبوں کے ذریعے کو ایک مہذب ملک بنایا جائے۔ پاکستان کی نئی حکومت پالیسیوں کی ترجیحات پیش کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ نوجوان پاکستانیوں نے پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی وسیع ترقی کے ایجنڈا کا ایک اہم حصہ تعلیم کو بہتر بنانے اور نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر توجہ دی گئی ہے۔کانگریس مین نے عمران خان کو وزیر اعظم بننے پر مبارک باد دیتے ہوئے پاکستان میں نئی حکومت کی پالیسیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے علاقے میں اپنے مشترکہ مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے امریکہ سے مسلسل تعاون کو بڑھانے کے لئے یقین دہانی کرائی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے چینی ہم منصب نے ملاقات کی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے جاپانی ہم منصب نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات نیویارک میں جنرل اسمبلی کی سائیڈلائن میٹنگ میں ہوئی۔ ملاقات کے حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، افغانستان امن عمل، عالمی وجنوبی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور جاپان کے درمیان دوطرفہ تجارت، تعلیم، صحت، معیشت اور سرمایہ کاری سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق مذاکرات کا حصہ تھا۔ اس سے قبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی وزیرخارجہ سے بھی ملاقات کی۔ دونوں رہنماﺅں کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سی پیک منصوبہ حکومت کی اولین ترجیح اور پاکستان کیلئے اہم نوعیت کا منصوبہ ہے۔ اس منصوبے نے پاک چین تعلقات کو نئی جہت دی ہے۔ چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان سٹرٹیجک تعاون پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ چینی قیادت وزیر اعظم عمران خان کے چین کے دورے کی منتظر ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain