تازہ تر ین

نیا ہجری سال ، خانہ کعبہ کو غسل دیدیا گیا ، متولی نے دروازہ کھولا

مکہ مکرمہ(صباح نیوز)نئے ہجری سال پر گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل اور امام حرم عبدالرحمان السدیس نے بیت اللہ کو غسل دیا جس کے لیے 45 لیٹر آب زم زم اور ہزاروں من عرق گلاب استعمال کیا گیا۔تقریب میں اعلیٰ سول حکام، علمائے کرام، زائرین، غیر ملکی مسلم سفارتی نمائندے اور مختلف اسلامی ممالک کے منتخب افراد نے شرکت کی۔ خانہ کعبہ کے گرد سینکڑوں سکیورٹی اہلکاروں نے حصار بنا رکھا تھا۔ بیت اللہ کے متولی ڈاکٹر صالح الزین نے خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا۔واضح رہے کہ خانہ کعبہ کو غسل دینے کی تقریب سال میں دو مرتبہ ہوتی ہے۔ پہلی مرتبہ ماہ رمضان سے قبل اور دوسری مرتبہ نئے ہجری سال کے آغاز پر خانہ کعبہ کو غسل دیا جاتا ہے جبکہ غلاف کعبہ ہر سال نو ذوالحجہ کو یوم عرفہ کے موقع پر تبدیل کیا جاتا ہے۔خانہ کعبہ کو غسل دینے کی تقریب نماز فجر کے بعد شروع ہوتی ہے، غسل کعبہ میں تقریبا دو گھنٹے صرف ہوتے ہیں، اس دوران 45 لیٹر معطر آب زم زم بھی استعمال کیا جاتا ہے۔خانہ کعبہ کی اندرونی دیواریں تین میٹر بلند ہیں اور اس کی چھت کی اندرونی سطح سبز ریشمی کپڑے سے ڈھکی ہوئی ہے۔8 ہجری میں فتح مکہ کے روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کو عثمان بن طلحہ رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا تا کہ ان سے بیت اللہ کی چابی لی جائے۔ اس کے بعد اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بیت اللہ کو کھولا اور اس میں داخل ہو کر اندر موجود تمام بتوں کو توڑ ڈالا اور خانہ کعبہ کو آب زم زم سے دھویا جس کے بعد دو رکعت نماز پڑی۔نبی مہربان صلی اللہ علیہ وسلیم کے اس عمل کی یاد کو غسل کعبہ کی سنت کے طور پر ہر سال دہرایا جاتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain