تازہ تر ین

جان کو خطرہ، سعودی ولی عہد اکثر راتیں کشتی پر گزارنے لگے

واشنگٹن (نیٹ نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان شاہی محل کی بجائے اب اپنی زیادہ تر راتیں اپنی پرتعش کشتی پر گزارتے ہیں، گذشتہ برس ولی عہد بننے کے بعد ان کی جارہانہ پالیسیوں کا آغاز ہوگیاتھا، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ صرف اندرون ملک ہی نہیں ، بیرون ملک بھی ان کے بہت سے دشمن پیدا ہو گئے۔یہ دعوٰی امریکہ کے مشہور تھنک ٹینک ”بروکنگز انسٹیٹیوشن“ کے انٹیلی جنس پراجیکٹ کے ڈائریکٹر بروس ریڈل نے کیا ہے، جن کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں جس کے باعث وہ اکثر راتیں سمندر میں گزارتے ہیں۔ بروس ریڈل کے مطابق جدہ کے ساحل کے قریب ا±ن کی لگڑری کشتی سمندر کی لہروں پر تیرتی ہے اور ولی عہد اکثر رات کو اپنے محل کی بجائے اس کشتی پر ہوتے ہیں۔یاد رہے کہ سعودی ولی عہد نے فرانس میں چھٹیاں گزارنے کے دوران پہلی بار اس شاندار کشتی کو دیکھا تھا۔انہوں نے 440 فٹ لمبی کشتی کی خریداری پر نصف ارب ڈالر کی رقم خرچ کی ۔ یہ لگڑری کشتی اس سے پہلے ایک ارب پتی روسی بزنس مین کی ملکیت تھی۔ اس پر دو ہیلی پیڈ ہیں اور اس کے اندر دنیا کی ہر آسائش دستیاب ہے، جبکہ اس کی سکیورٹی کا نظام بھی انتہائی جدید اور طاقتور ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain