تازہ تر ین

گورنر ہاو¿س مری میں گولڈ پلیٹڈ واش رومز ہونے کے انکشا ف نے سو شل میڈیا پر دھماکہ کر دیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کئی کنال پر محیط گورنر ہاو¿س مری میں گولڈ پلیٹڈ واش رومز نصب ہیں۔
مری میں واقع چون کنال پر محیط گورنر ہاو¿س کو عوام کیلیے کھول دیا گیا ہے جب کہ مقامی قیادت کا کہنا ہے سابق حکمرانوں نے یہاں اپنی عیاشی کیلیے سونے کے پانی چڑھے واش رومز بنوارکھے ہیں۔
انگریز دور کی یادگار اور حکمرانوں کے تسلط کی نشانی گورنر ہاﺅس مری میں آج پاکستان کے وہ غریب لوگ بھی گھوم پھر رہے ہیں جن کو پہلے اس عمارت میں گھسنے کی اجازت بھی نہیں تھی، لوگ یہاں آکر بہت خوش دکھائی دی رہے تھے۔مری میں یہ عمارت 1902میں انگریزوں نے بنائی، 1954میں اسکی دوبارہ تزئین و آرائش کی گئی، اور گورنر جنرل غلام محمد نے پہلی مرتبہ اسے گورنر ہاﺅس کا رتبہ دیااور پہلی مرتبہ قیام بھی کیا، ان کے بعد آنیوالے حکمرانوں نے بھی اس خوبصورت جگہ کو اپنا مسکن بنایا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain