تازہ تر ین

ادارے مضبوط ہو رہے ہیں یہ تبدیلی کی جانب قدم ہے اب پاکستان کو اوپر لیجانا ہے: میاں حبیب ، مانا کہ اسحاق ڈار کے بہت اثاثے ہیں لیکن مشرف کو بھی بلایا جائے: خالد چودھری ،شاہ محمود قریشی نے یو این او میں پاکستان کا مقدمہ مو¿ثر انداز میں لڑا: سردار حیات ,وزیراعظم عمران خان عوام کیلئے رول ماڈل‘ سسٹم اب مضبوط ہو رہا ہے: وسیم اختر چودھری ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگار سردار حیات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قانون اور آئین پر یقین رکھتے ہیں اس کو انہوں نے ثابت بھی کیا وگرنہ آج تک کسی طاقتور کو پوچھا نہیں گیا۔ چینل فائیو کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنی گالہ میں تجاوزات کا نوٹس قانون کی حکمرانی کا ثبوت ہے۔ عمران خان عوام کو فوری اور سستا انصاف دلانا چاہتے ہیں۔ سزائیں سخت ہوں تو لوگ جرم نہیں کرتے۔ اسحاق ڈار کو واپس آ کر مقدمات کا سامنا کرنا چاہئے اگر وہ بے قصور ہیں تو کس بات کا ڈر ہے۔ انہوں نے کہا شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ میں پاکستان کا مقدمہ موثر انداز میں لڑا۔ کالم نگار میاںحبیب نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے وزیراعظم عمران خان کو بھی کہا ہے کہ بنی گلالہ میں تجاوزات ختم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ادارے مضبوط ہو رہے ہیں یہ تبدیلی کی جانب قدم ہے جو تحریک انصاف کا نعرہ بھی ہے۔ قانون کی حکمرانی سے ہی عوام کو ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ سب کو مل کر کام کرنا چاہئے گڑے مردے اکھاڑنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ اب پاکستان کو اوپر لے کر جانا ہے۔ کالم نگار خالد چوہدری نے کہا ہے کہ بنی گالہ میں عمران خان کے گھر کی نقشے سے ہٹ کر جو تعمیر ہے اس ختم کرنے کو کہا گیا۔ میں عدلیہ کو تب ایکٹیو سمجھوں گا جب کسی بھی انسان کی زندگی میں ہی اس کے کیس کا فیصلہ ہو جائے۔ کئی عشروں تک فیصلے نہیں ہو پاتے۔ جرمانہ کوئی چیز نہیں ناجائز تعمیرات گرا دینی چاہئیں تاکہ دوبارہ کوئی قبضہ نہ کرے۔ مانا کہ اسحاق ڈار کے بہت اثاثے ہیں لیکن مشرف کو بھی تو بلایا جائے۔ وسیم اختر چوہدری نے کہا کہ بنی گالہ میں ناجائز تجاوزات کے ساتھ قبضہ مافیا بھی ہے۔ سی ڈی اے کو دیکھنا چاہئے عمارات نقشے کے مطابق ہیں یا نہیں۔ اداروں کو شفافیت سے کام کرنا ہو گا۔ عمران خان پاکستان کے عوام کے لئے رول ماڈل ہیں۔ عمران خان کا مینڈیٹ ہی اداروں کی مضبوطی اور عوام کو ریلیف دینا ہے سسٹم مضبوط ہو رہا ہے۔ بنی گالا کا کیس ایک مثال ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain