لندن (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چوہدری نثار علی خان اسحاق ڈار سے ملاقات کیلئے ان کے گھر پہنچے جس دوران ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار علی خان اسحاق ڈار کی عیادت کیلئے ان کے گھر گئے تھے جبکہ اسحاق ڈار نے آپریشن کے بعد چوہدری نثار علی خان کی خیریت بھی دریافت کی۔واضح رہے کہ پاکستانی عدالتوں میں مطلوب اسحاق ڈار علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں جبکہ چوہدری نثار علی خان بھی گزشتہ کافی عرصے سے لندن میں ہیں۔ انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ بھی لندن میں ہی ادا کی تھی۔