تازہ تر ین

قومی لیڈر کی گرفتاری کا مذاق زیادہ دیر چلنے والا نہیں: حمزہ شہباز

لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے مختلف منصوبوں میں قوم کے 2300 ارب روپے بچائے اور قومی لیڈ رکی گرفتاری کا مذاق زیادہ دیر چلنے والا نہیں ہے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران حمزہ شہباز نے کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری تماشا بنا دیا گیا ہے اور لوگ عمران خان کے بغض کو جان چکے ہیں، دودھ کادودھ، پانی کا پانی ہونے تک جان نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے نواز شریف کی قیادت میں ملک سے اندھیرے دور کیے، جنہیں صاف پانی میں بلایا اور آشیانہ میں گرفتار کرلیا، یہ مذاق زیادہ دیر نہیں چلے گا۔حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ جس ٹھیکیدار کا ٹھیکہ منسوخ کیا گیا وہ نیب سے پلی بارگین دے کر رہا ہوا، خیبرپختونخوا میں 70 ارب کا میٹرو منصوبہ کھنڈر بن چکا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain