تازہ تر ین

انوکھے ریستوران میں تیرتی ہوئی مچھلیوں کے ساتھ کافی پیجیے

ویت نام(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں کئی ہوٹل اور ریستوران ایسے ہیں جہاں آپ اپنے پالتو جانوروں کو لے جاسکتے ہیں یا وہاں موجود جانوروں کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں۔ لیکن اب ویتنام کے ایک کافی شاپ میں آپ جتنی دیر بیٹھے رہیں گے، رنگ برنگی مچھلیاں آپ کے پیروں کو چھوتے ہوئے تیرتی رہیں گی۔ایمکس کافی، ویت نام کے مشہور شہر ہوچی مِن سٹی میں واقع ہے۔ ہوٹل کے فرش پر چند انچ اوپر تک پانی بھرا ہوا ہے جس میں تیرتی ہوئی سیکڑوں چھوٹی بڑی خوبصورت مچھلیاں تیرتی دکھائی دیتی ہیں۔لوگ پانی میں اپنے پیر ڈبو کر ایک جانب تو کافی کا لطف اٹھاتے ہیں تو دوسری جانب چھوٹی بڑی مچھلیاں ان کے پیروں پر مساج کرتے ہوئے گزرتی ہیں جس سے انہیں خوشگوار احساس ہوتا ہے۔کیفے میں آنے والے مہمانوں سے احتیاط کی درخواست کی جاتی ہے تاکہ کوئی مچھلی پیروں تلے نہ آجائے۔ کرسیوں اور میزوں کے پائے خاص طور پر کپڑے اور روئی میں لپیٹے گئے ہیں جبکہ فرش پر بھی پلاسٹک بچھا کرپانی چھوڑا گیا ہے۔ ریستوران کا ہر فلور 20 مربع میٹر وسیع ہے اور پانی کی اونچائی 25 سینٹی میٹر تک رکھی گئی ہے۔سارے گاہک پہلے جوتے اتارتے ہیں اور پھر اپنے پیر اچھی طرح صاف کرکے یہاں داخل ہوتے ہیں لیکن مچھلی گھر کیفے کو صاف رکھنا اور چلانا اپنی جگہ ایک مشکل کام ہے۔23 سالہ گوئن ڈواک ہوا کہتے ہیں کہ ریستوران کی پہلی اور دوسری منزل پر ہر وقت 10 ہزار لیٹر پانی موجود ہوتا ہے۔ مچھلیوں کی وجہ سے فلور کو صاف رکھنے میں بڑی مشکل پیش آتی ہے۔ اس کے لیے تین مرحلوں پر مشتمل فلٹریشن سسٹم بنایا گیا ہے جو پانی کو ہرممکن حد تک شفاف رکھتا ہے۔یہاں آنے والے بچے مچھلی پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں جس کی اجازت نہیں اور اگر کوئی خاندان اس کی مسلسل خلاف ورزی کرے تو انہیں دکان سے باہر جانے کا کہا جاتا ہے تاہم بعض چھوٹی مچھلیاں لوگوں کی مسلسل مداخلت کی وجہ سے جلدی مررہی ہیں جنہیں بڑی مچھلیوں سے بدل دیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain