تازہ تر ین

چھپے راز بیاں کرتی انگلیاں

لاہور( ویب ڈیسک )اگرچہ انسان کے ہاتھوں کی لکیروں کو دیکھ کراس کی قسمت کا اندازہ تو لگایا جاسکتا ہے، تاہم اب کسی بھی انسان کی انگلیوں کو دیکھ کر ان کی شخصیت کے انتہائی خاص رازوں کو بھی جانا جاسکتا ہے۔جس طرح کسی کی آنکھ، کسی کی ذلف اور کس کا قد اور دیگر جسمانی خدوخال دیکھ کر کسی کی شخصیت اور خوبصورتی سے متعلق اندازہ لگایا جاسکتا ہے، اسی طرح اب انگلیوں سے بھی انسان کے انتہائی چھپے رازوں کو معلوم کیا جاسکتا ہے۔ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا کہ انسان کی انگلیاں ان کے جنسی رجحانات سے متعلق وضاحت کرتی ہیں۔برطانیہ کے سائنسدانوں کی جانب سے کی جانے والی ایک دلچسپ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ مرد و خواتین کی انگلیوں کی لمبائی سے یہ پتہ لگایا جاسکتا ہے کہ کس شخص کے کیسے جنسی رجحانات ہیں؟سائنس جرنل ‘ریسرچ گیٹ‘ کے ایک شمارے میں شائع تحقیق کے مطابق انگلیوں کی مدد سے انسان کے جنسی رجحانات کا پتہ لگانے کے لیے 32 مرد و خواتین کے جوڑوں کی انگلیوں پر تحقیق کی گئی۔برطانوی ریاست انگلینڈ کی ‘یونیورسٹی آف اسیکس’ کے 4 ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق میں رضاکاروں کی تمام انگلیوں کی لمبائی اور ان کے جنسی رجحانات سے متعلق تحقیق کی گئی۔‘آرکائیوز آف سیکشوئل بہیویئر’ میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا کہ نتائج سے پتہ چلا کہ مرد و خواتین کی شہادت کی انگلی اور انگوٹھی کی انگلی کی لمبائی میں فرق سے ان کے جنسی رجحانات میں فرق پایا گیا۔تحقیق سے پتہ چلا کہ زیادہ تر ہم جنس پرست خواتین کی انگلیاں مرد حضرات کی طرح ہوتی ہیں، جب کہ جنس مخالف میں دلچسپی رکھنے والی خواتین کی انگلیوں کی لمبائی کچھ مختلف ہوتی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جس خاتون کی بائیں شہادت کی انگلی اور انگوٹھی کی انگلی کی لمبائی مختلف ہوتی ہے وہ زیادہ تر کسی مرد کے بجائے خاتون کی طرف جنسی رجحان رکھتی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چوں کہ قدرتی طور پر خواتین کی شہادت کی انگلی اور انگوٹھی کی انگلی میں تقریبا یکسانیت پائی جاتی ہے اور ایسی خواتین ہم جنس پرستی کا رجحان نہیں رکھتی، تاہم اگر کسی خاتون کی ان دونوں انگلیوں کی لمبائی میں کافی فرق ہو تو ان کے جنسی رجحان میں بھی فرق ا?جاتا ہے۔

انگلیوں کی جانچ پڑتال سے یہ بھی پتہ چلا کہ ہم جنس پرست خواتین کے بائیں ہاتھ کی زیادہ تر انگلیاں مرد کی طرح ہوتی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain