بیلجیم (ویب ڈیسک)یہ کسی مزاحیہ فلم کا منظر لگتا ہے لیکن بیلجیئم میں ای سگریٹ کی دکان کے مالک کے ساتھ حقیقت میں ڈکیتی کا ایسا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بیلجیئم کے شہر چارلیروئے کے نواح میں ڈیڈیئر نامی ایک شہری کی دکان کو 6 ڈاکو دن دیہاڑے لوٹنے کی غرض سے داخل ہوئے۔دکاندار نے انھیں کہا کہ بہتر ہوگا کہ وہ دن کے اختتام پر آئیں تب وہ انھیں زیادہ رقم دے سکے گا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈاکو ا±س وقت یہ بات مان کر چلے گئے مگر شام کو جب وہ رقم لینے کے لیے واپس آئے تو پولیس ان کی منتظر تھی۔واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لٹیروں کا گروہ دکان میں داخل ہوا اور پھر دکاندار کے سمجھانے پر واپس چلا گیا۔شام میں جب یہ نالائق ڈاکو واپس آئے تو دکان میں چھپے پولیس اہلکاروں نے انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔دکان کے مالک ڈیڈیئر نے بی بی سی سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ کسی کامیڈی فلم کی طرح تھا‘۔ ڈاکوو¿ں کا یہ گروہ بیلجیئم کے سب سے نالائق ڈاکوو¿ں کے طور پر مشہور ہوگیا ہے اور سوشل میڈیا پر لوگ اس حوالے سے دلچسپ تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں۔