لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شاہدہ رحمانی نے کہا ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی مولانا فضل الرحمان کی وششیں قابل ستائش ہیں، آصف زرداری نے بھی واضح کہہ دیا ہے کہ ہمارا مقصد حکومت گرانا نہیں۔چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ7میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زرداری کبھی گرفتاریوں سے نہیں گھبرائے اب بھی ان کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔حکومت کو چاہئے معیشت کی جانب توجہ دے۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی، یہ طے ہے کہ پی اے سی کا چیئرمین اپوزیشن لیڈر ہی ہوتا ہے۔حکومتی وزراءاداروں پر اثرانداز ہو رہے ہیں۔سینئر صحافی اعزاز سید نے کہا کہ نواز شریف او ر زرداری کی شمولیت کے بغیر اے پی سی موثر نہیں ہوگی تمام جماعتوں کی پالیسیاں اپنے مرکزی رہنماﺅں کے گرد ہی گھومتی ہیں علامتی شرکت سے کچھ نہیں ہو گا۔جعلی اکاﺅنٹس کیس کے حوالے سے زرداری مشکل میں ہیں زرداری تو ملاقات چاہتے ہیں لیکن نواز شریف تیار نہیں۔اے پی سی میں نواز ،زرداری کا نہ جانا درست فیصلہ نہیں۔اس وقت شریف خاندان طاقتور حلقوں کو ناراض نہیں کرنا چاہتا یہی ان کی پراسرار خاموشی کی وجہ ہے۔زرداری کی گرفتاری کے قوی امکانات ہیں۔اگر بی بی سی کہہ رہا ہے اسرائیلی طیارہ پاکستان میں اترا تھا تو اترا ہو گا۔ مسلم لیگ ضیاءکے صدراعجاز الحق نے کہا کہ سوشل میڈیا اور میڈیا کے باعث کوئی بات چھپ نہیں سکتی۔آئی جی اسلام آباد کے تبادلے پر یکطرفہ کہانی سامنے آئی ہے ابھی آئی جی کی جانب سے کوئی بات سامنے نہیں آئی۔ بیوروکریسی کسی بھی ملک کا اہم ستون ہوتا ہے ،بیوروکریسی کو پتہ ہے غلط احکامات ماننے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔