تازہ تر ین

سردیوں کی اعلیٰ سوغات جو مجبوری بن جائے آپ کی

لاہور (ویب ڈیسک ) موسم گرما میں متعدد پھل بازاروں میں ملتے ہیں، جن میں سے بیشتر ہی لوگوں کو پسند بھی ہوتے ہیں اور ایسا ہی ایک پھل خوبانی ہے۔مگر خوبانی ہر موسم میں خشک حالت میں بھی دستیاب ہوتی ہے اور وہ بھی صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے اگر اعتدال میں کھایا جائے۔خشک خوبانی کیلشیئم، پوٹاشیم، فاسفورس، وٹامن اے، آئرن اور وٹامن سی سے بھرپور ہوتی ہے، جبکہ اس میں موجود فائبر بھی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ہر موسم میں دستیاب اس سوغات کے فائدے اسے استعمال کرنے پر مجبور کردیں گے۔
انیمیا سے نجات دلائے
خشک خوبانی آئرن کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے جو کہ انیمیا سے لڑنے میں مدد دیتا ہے، جس سے جسم میں خون کی کمی دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس میں موجود کاپر آئرن کو جذب کرتا ہے، اسی طرح روزانہ چند دانے خشک خوبانی کھانے سے ہیموگلوبن بننے میں مدد ملتی ہے۔
قبض سے نجات دلائے
خشک خوبانی میں پیکٹین نامی جز موجود ہوتا ہے جبکہ سیلولوس بھی ہوتا ہے جو کہ جلاب کش اثر رکھتا ہے جو کہ قبض سے نجات دلاتا ہے۔ سیلولوس حل نہ ہونے والے فائبر کی طرح کام کرتا ہے جبکہ پیکٹین قبض کے دوان جسم میں پانی کے لیول کو متوازن کرتا ہے۔

نظام ہاضمہ بہتر کرے
خشک خوبنی کو کھانے سے قبل کھانا ہاضمہ حرکت میں لاتا ہے جس سے کھانا جلد ہضم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

بخار کی شدت کم کرے
خشک خوبانی بخار کی شدت کم کرنے میں بھی مددگار ہے، اس سیال شکل بنائیں یا پانی میں شہد ملاکر اس میں ڈبو کر پی لیں۔ اس سے پیاس سے بھی ریلیف ملتی ہے۔

جلد کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند
خشک خوبانی کا جوس سورج کی شعاعوں سے ہونے والی جلن، چنبل وغیرہ کے علاج میں مدد دیتا ہے، یہ کیل مہاسوں کے ساتھ متعدد دیگر جلدی مسائل کو بھی حل کرتا ہے۔

دل کی دھڑکن کو معمول پر لائے
خشک خوبانی کا ایک بڑا فائدہ دل کی دھڑکن کو ریگولیٹ کرنا ہے، خشک خوبانی جسم کے لیے پوٹاشیم کے حصول کااچھا ذریعہ ہے، پوٹاشیم ایک منرل ہے جو کہ جسم میں سیال کے توازن کو ریگولیٹ کرتا ہے، جس سے مسلز فنکشنز ٹھیک کام کرتے ہیں اور دل کی دھڑکن ریگولیٹ ہوتی ہے۔

بینائی کو بہتر کرے
خشک خوبانی میں وٹامن اے موجود ہے جو کہ اچھی بینائی کے لیے ضروری جز ہے، وٹامن اے ایسا طاقتور اینٹی آکسائیڈنٹ ہے جو کہ جسم میں گردش کرنے والے فریڈ ریڈیکلز کو خارج کرنے میں مدد دیتا ہے جبکہ خلیات اور ٹشوز کی صحت بہتر کرتا ہے۔ فری ریڈیکلز انسانی قرینے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : قبض سے نجات دلانے والی 10 غذائیں

ہائی بلڈ پریشر کنٹرول کرے
خشک خوبنی میں کیلے کے مقابلے میں تین گنا زیادہ پوٹاشیم موجود ہے جبکہ نمک نہ ہونے کے برابر، جو کہ اسے بلڈ پریشر صحت مند سطح میں رکھنے میں مدد دینے والی سوغات بناتی ہے۔

مسلز بنائے
پوٹاشیم میٹابولزم کو بہتر بنانے کے ساتھ ٹشوز کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے، یہ عمل مسلز بنانے کے لیے ضروری ہوتا ہے، اس سوغات سے جسم میں ایسڈ کی سطح کو ریگولیٹ کرنے میں بھی مدد ملتی ہے جو کہ پروٹین کے جذب ہونے کا عمل بہتر کرتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain