لاہور( ویب ڈیسک ) اکثر افراد کو رات کو سونے کے لیے لیٹنے کے بعد نیند نہ آنے کے مسئلے کا سامنا ہوتا ہے اور وہ کروٹیں بدلتے رہتے ہیں، تو اس کا آسان حل جان لیں۔بے خوابی دنیا بھر کا بڑا مسئلہ ہے جو کہ ایک تہائی بالغ مردوں و خواتین کو درپیش ہوتا ہے مگر درحقیقت سانس لینے کا ایک طریقہ اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔لوگوں کی نیند کے مسائل میں مدد فراہم کرنے والی دی سلیپ ڈاکٹر نامی ویب سائٹ نے یہ حل پیش کیا ہے جو کہ کافی آسان ہے اور اسے کرنے کے لیے کچھ زیادہ محنت کی ضرورت نہیں۔یہ تیکنیک بس سانس لینے، خارج کرنے اور گنتی گننے تک محدود ہے۔
طریقہ کار
اس طریقہ کار کو 4-6-7 تیکنیک کہا جاتا ہے۔اس مقصد کے لیے 4 سیکنڈ یا گنتی تک سانس لیں اور پھر 6 سیکنڈ کے لیے سانس روک لیں، اس کے بعد 7 گنتے ہوئے سانس خارج کریں۔اس تیکنیک کے ذریعے آپ 10 سے 20 منٹ کے اندر سونے میں کامیاب ہوسکیں گے۔ویسے ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے اور جاگنے کا وقت روزانہ ایک ہونا چاہئے، کمرے کو تاریک رکھیں اور اسمارٹ فونز یا دیگر ڈیوائسز کو بستر سے دور رکھنا بے خوابی کی شکایت سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔