تازہ تر ین

خواتین کے لئے خاص خبر،چہرے کا خاص حصہ دبانے سے عُمر میں کمی کا انکشاف

لندن(ویب ڈیسک) لوگ، بالخصوص خواتین خوبصورت اور کم عمر نظر آنے کے لیے مہنگی کریمیں اور ماسک وغیرہ استعمال کرتی ہیں لیکن اب سکن کیئر کی ایک ماہر خاتون نے اصل عمر سے کئی سال چھوٹے نظر آنے کا ایک ایسا آسان طریقہ بتا دیا ہے کہ ہر کوئی اس پر باآسانی عمل کر سکتا ہے۔ دی مرر کے مطابق اس ماہر کا نام مکتی (Mukti)ہے جو ایک نامیاتی سکن کیئر کمپنی کی مالک بھی ہے۔ اس نے بتایا ہے کہ ہمارے چہرے پر کچھ ایسے پوائنٹس ہوتے ہیں جن کی روزانہ صرف دو منٹ مالش کی جائے تو چند دنوں میں ہی آپ اصل عمر سے کئی سال چھوٹے نظر آنے لگیں گے۔مکتی نے بتایا کہ یہ پوائنٹس آنکھوں کے اردگرد موجود ہیں۔ دونوں آنکھوں کے درمیان، بھنوﺅں کے دونوں کونوں کے پاس اور آنکھ کے بالکل نیچے 2سینٹی میٹر کے فاصلے پر۔ یہ وہ پوائنٹس ہیں اگر مردوخواتین خود اپنے ہاتھوں سے روزانہ ان جگہوں پر دو منٹ تک مساج کریں تو ان کے چہرے پر موجود ذہنی دباﺅ اور ٹینشن کے آثار یکسر ختم ہو جائیں گے اور اس کے نتیجے میں چہرا ہشاش بشاش ہو جائے گا۔ اگر چند دن اس پر عمل کیا جائے تو آپ اپنی عمر سے کئی سال چھوٹے لگنے لگیں گے۔ مکتی کا مزید کہنا تھا کہ چہرے پر پریشانی اور ذہنی دباﺅ کے آثار ہی ہمیں عمرسے زیادہ بڑا بنا دیتے ہیں، اس مساج کے ذریعے یہ آثارحتمی طور پر ختم ہو جائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain