سردی کیوجہ سے پولیس اہلکار گرم نرم کمروں تک محدود ، عوام لٹنے لگے ، سینکڑوں وارداتیں

لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکو¶ں اور چوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، کاروں و موٹرسائیکلوں سمیت دیگر قیمتی اشیاءسے محروم کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقے میں ڈاکو¶ں نے گھر میں گھس کر فیاض کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 5 لاکھ مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ لیے۔ سبزاہ زار میں 4 ڈاکو گھر میں گھس کر ندیم اور اس کی فیملی کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر 6لاکھ 15 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ جبکہ گلبرگ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکو¶ں نے شفاقت اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر 2لاکھ 75 ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔ راوی روڈ کے علاقے میں ڈاکو¶ں نے مبشر اور فیملی سے گن پوائنٹ پر 4 لاکھ 55 ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔ فیصل ٹاون میں ڈاکو¶ں نے محمود اور فیملی سے 2 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔ اچھرہ میں ڈاکو¶ں نے ناظم اور فیملی سے 1 لاکھ 70 ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ لیے جبکہ بادامی باغ کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر آصف سے 87 ہزاراور موبائل فون۔ شاہدرہ سے زین سے 33 ہزار نقدی اور موبائل فون۔ شیراکوٹ سے روف سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 87 ہزار نقدی اور موبائل فون۔ کاہنہ سے ڈاکو گن پوائنٹ پر سراج سے 12 ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ ماڈل ٹاون اور اکبری گیٹ سے گاڑیاں ہنجروال۔ اقبال ٹاون اور شادمان سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

چراغ تلے اندھیرا ، عدالتوں کی ناقص سکیورٹی ، گداگروں کی بھرمار ، ٹاﺅٹ مافیا سرگرم

لاہور )مدثر نواب ) ہائیکورٹ کی ماتحت عدالتوں میں صفائی ستھرائی، فول پروف سکیورٹی اور سائلین سمیت وکلاءکے مسائل حل نہ ہوسکے۔گداگروں سمیت اشیاءبیچنے والوں کی بھرمار‘ کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔ کینٹ کچہری، ماڈل ٹاو¿ن کچہری اور ضلع کچہری سمیت دیگر ضلعی عدالتیں مسائل کا گڑھ اور گندگی کے ڈھیر کے باعث کباڑ خانے کا منظر پیش کرنے لگی ہیں۔ ہائیکورٹ کی ماتحت عدالتوں میں پانی کی عدم دستیابی، ٹاو¿ٹ مافیا کا راج، سر عام رشوت وصولی اور ناقص سکیورٹی کے مسائل حل نہیں ہوسکے، لوئر عدالتوں میں لگے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نے سائلین کی مشکلات کو مزید بڑھا دیا۔ لاہور کی حدود میں قائم تینوں کچہریوں میں کینٹ کچہری انتہائی زبوں حالی کا شکار دکھائی دیتی ہے، سردیوں کی آمدکے پیش نظر ٹوٹ پھوٹ کا شکار سرکاری فرنیچر کو استعال کیاجانے لگا۔ ملزمان سے ملاقات کیلئے آنے والے سائلین کیلئے تینوں کچہریاںجیل کا منظر پیش کررہی ہیں۔کینٹ کچہری میں نہ تو کوئی انتظار گاہ اور نہ ہی صاف پانی کا کوئی انتظام ہے، خبریں سے بات کرتے ہوئے وکلاءکمیونٹی کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ کی ماتحت عدالتوں میں سب سے بڑا مسئلہ سکیورٹی کا ہے، سیشن کورٹ میں ہونے والے پے در پے قتل ناقص سکیورٹی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وکلاءکا کہنا تھاکہ ضلع کچہری سمیت دیگر عدالتوں میں اشیاءبیچنے والے اور گداگروں کی بھر مار ہے جو کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔ نام نہ لینے کی شرط پر ایک وکیل نے بتایا کہ سکیورٹی پر معمور پولیس اہلکاروں سمیت عدالتی عملہ رشوت وصول کرتا ہے اور رشوت نہ دینے کی صورت میں سائلین کو عدالت کے چکر لگوائے جاتے ہیں۔ وکلاءکمیونٹی نے خبریں کی وساطت سے چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی چیف جسٹس ماتحت عدالتوں کے مسائل پر نوٹس لیں اور وکلاءسمیت سائلین کے مسائل کو حل کرنے کا حکم دیں۔
ماتحت عدالتیں

مصباح نے یاسرکودونوں ٹیموں میں بڑافرق قراردیدیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے دبئی ٹیسٹ میں یاسر شاہ کو دونوں ٹیموں میں فرق قرار دے دیا۔لاہور میں تقریب کے دوران مصباح نے کہا کہ دبئی ٹیسٹ میں یاسر شاہ کی شاندار بولنگ نے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ کردیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کے اعصاب پر وہ سوار ہوچکے۔ اس نفسیاتی برتری کا فائدہ اگلے ٹیسٹ میں بھی ہوگا۔ بہت دیر بعد کسی لیگ اسپنر کی اتنی عمدہ بولنگ دیکھنے کا موقع ملا۔ خود یاسر شاہ کے لئے ایسی پرفارمنس بہت ضروری تھی۔مصباح الحق نے کہا کہ یاسر کے ساتھ بابر اعظم اور حارث سہیل نے بھی بہت زبردست کھیل پیش کیا۔ بابر اور حارث کی اچھی بات یہ لگی کہ وہ اپنی اننگز کو بڑھانے پر فوکس کرتے رہے۔ اس طرح کی اننگز کھیلی جائیں گی تب ہی ٹیسٹ میچز جیتیں گے۔ ان دونوں کے ساتھ ٹیم کے دوسرے بلے بازوں کو ففٹی کو سنچری میں بدلنے کی عادت ڈالنا ہوگی۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ وکٹ پر کھڑے رہنے کے ساتھ کوشش کی جائے کہ اگر کوئی بلے باز تیس چالیس رنز بناتا ہے تو پھر اس کو سنچری میں بدلے۔

بڑی شراکت نہ بنانے کی خامی دور کرنا ہوگی۔ اس شعبے میں بہتری سے نہ صرف حریف بولرز پر دباو پڑتا ہے بلکہ اپنی ٹیم کی پوزیشن بھی مستحکم ہوتی ہے۔ پاکستانی بیٹسمینوں کو اس میں بہتری لانے پر توجہ دینا ہوگی۔مصباح الحق نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کو ٹیسٹ میچز جیتنا ہیں تو وکٹ پر قیام اور لمبی اننگز کو عادت بنانا ہوگا۔ پاکستانی ٹیم کو پہلا ٹیسٹ بھی جیتنا چاہیے تھا۔ سیریز میں بھی قومی ٹیم کی کامیابی کے روشن امکانات ہیں۔

شاندارجیت پرسابق کرکٹرزبھی ٹیم کے گن گانے لگے

اسلام آباد (اے پی پی) سابق ٹیسٹ کرکٹرز ظہیرعباس ،جاوید میاندادنے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی پر قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کےخلاف دوسرے ٹیسٹ میں قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی شاندار رہی ہے،یاسرشاہ نے اپنی شاندارباﺅلنگ کی بدولت نیوزی لینڈکی بیٹنگ لائن کی کمرتوڑدی، توقع ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم جیت کے اس تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھی کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرے گی، ٹیسٹ میچ میں یاسر شاہ کی کارکردگی شاندار رہی جنہوں نے میچ میں 14 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ منگل کو سابق ٹیسٹ کرکٹر اور مایہ ناز بلے باز ظہیر عباس نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف یہ ٹیسٹ میچ جیتنا بہت ضروری تھا کیونکہ پہلے میچ میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، اب سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی ہے، قومی کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے توقع ہے کہ وہ آئندہ میچ میں بھی کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میں یاسر شاہ نے تباہ کن باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کو کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ ٹیسٹ کرکٹر اور سابق کپتان جاوید میانداد نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، پہلی اننگز میں جب ٹیم زیادہ سکور کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو دوسری ٹیم پر پریشر بڑھ جاتا ہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم اس کنڈیشن میں پاکستان سے زیادہ اچھا نہیں کھیل سکتی اور یہ کنڈیشن پاکستان کے سپنرز کیلئے سازگار ہے۔ انہوں نے کہا کہ میچ میں یاسر شاہ، بابر اعظم اور حارث سہیل کی کارکردگی قابل ستائش رہی۔ انہوں نے کہا کہ اس کنڈیشن میں یاسر شاہ کے خلاف کھیلنا بلے بازوں کیلئے مشکل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ میں دونوں ممالک کے مابین کانٹے دار مقابلہ کی توقع ہے کیونکہ دونوں نے سیریز میں 1-1 کامیابی حاصل کی ہے۔ آئندہ میچ میں پاکستان کو اسی ٹیم کو برقرار رکھنا چاہئے جس نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی کارکردگی قابل ستائش رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونا چاہئے اور وہ صرف ون ڈے اور ٹی 20 کھیلیں۔ سابق قومی کھلاڑی سعید اجمل اور سابق ٹیسٹ کرکٹر ندیم خان نے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی پر پاکستانی ٹیم اور مینجمنٹ کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میچ میں یاسر شاہ نے تباہ کن باﺅلنگ کی ہے اور وہ نیوزی لینڈ کو کھیلنے نہیں دیا۔ توقع ہے کہ پاکستان آئندہ بھی جیت کے اس تسلسل کو جاری رکھے گا۔

دبئی ٹیسٹ میں پاکستان اننگز اور 16رنز سے فاتح

دبئی (اے پی پی) یاسر شاہ کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 16 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی، میچ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 312 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، کیوی ٹیم دونوں اننگز کھیل کر بھی پاکستان کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے میں ناکام رہی، روز ٹیلر، ہنری نیکولز اور ٹام لیتھم کی مزاحمتی بیٹنگ بھی ٹیم کے کام نہ آئیں، ٹیلر 82، نیکولز 77 اور لیتھم 50 رنز بنا کر نمایاں رہے، یاسر شاہ نے ریکارڈ ساز باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ منگل کو دبئی ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے 131 رنز 2 کھلاڑی آﺅٹ پر دوسری ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 197 رنز درکار تھے جبکہ روز ٹیلر 49 اور ٹام لیتھم 44 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے، دن کے ساتویں اوور میں حسن علی نے لیتھم کو آﺅٹ کر کے اہم پارٹنرشپ توڑ دی، انہوں نے 50 رنز بنائے، اس کے بعد ٹیلر نے ہنری نیکولز کے ساتھ مل کر ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی تاہم 198 کے مجموعی سکور پر بلال آصف نے ٹیلر کو آﺅٹ کر کے ٹیم کو بڑی کامیابی دلائی، ٹیلر نے 82 رنز کی اننگز کھیلی، 255 کے سکور پر نیوزی لینڈ کی پانچویں وکٹ گری جب بی جے واٹلنگ 27 رنز بنانے کے بعد یاسرشاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، کولن ڈی گرینڈہوم 14 رنز بنا کر حسن علی کی گیند کا نشانہ بنے، آئش سودھی 4 رنز بنا کر چلتے بنے، انہیں یاسرشاہ نے کلین بولڈ کیا،301 کے مجموعی سکور پر نیوزی لینڈ کی آخری امید بھی دم توڑ گئی جب نیکولز 77 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد حسن علی کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے، نیل واگنر 10 رنز بنا کر یاسر کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے، 312 کے سکور پر نیوزی لینڈ کی آخری وکٹ گری جب ٹرینٹ بولٹ بغیر کوئی رن بنائے یاسر شاہ کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے، یاسر شاہ نے 6، حسن علی نے 3 اور بلال آصف نے ایک وکٹ لی۔

دبئی ٹیسٹ کی فتح ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ،سرفراز

دبئی (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے، حارث، بابر اور اظہر علی نے شاندار بیٹنگ کر کے بہترین پلیٹ فارم دیا، یاسر شاہ کی باﺅلنگ میرے چار سالہ ٹیسٹ کیریئر کا بہترین سپل تھا، امید ہے کہ وہ آئندہ بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔ نیوزی لینڈ ٹیم کے قائد کین ولیمسن نے کہا کہ ناقص بیٹنگ شکست کی وجہ بنی، دوسری اننگز میں بلے بازوں کی کارکردگی تسلی بخش رہی تاہم ابھی مزید بہتری کی ضرورت ہے، یاسر شاہ غیرمعمولی باﺅلر ہیں، ان کا سامنا کرنا چیلنجنگ ہوتا ہے۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 16 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے، یاسر نے 14 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ منگل کو دوسرے ٹیسٹ میں فتح کے بعد پاکستانی قائد نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد جس طرح سے ٹیم نے ٹیسٹ سیریز میں کم بیک کیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔

، کامیابی میں ہر کھلاڑی نے کردار ادا کیا، بلے بازوں کی کارکردگی بھی حوصلہ افزا ہے، اب تمام تر توجہ اگلے میچ پر مرکوز ہے، کوشش ہو گی کہ میچ جیت کر سیریز اپنے نام کریں اور مقصد کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ یاسر شاہ کی باﺅلنگ یادگار رہے گی، ان سے توقعات مزید بڑھ گئی ہیں، امید ہے کہ وہ آئندہ بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔ دوسری جانب کیوی کپتان نے کہا کہ پہلی اننگز میں ناقص بیٹنگ شکست کی وجہ بنی، دوسری اننگز میں بلے بازوں نے کافی امپروو کیا لیکن ابھی مزید بہتری کی ضرورت ہے، اگلے ٹیسٹ میں پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یاسر شاہ نے غیرمعمولی باﺅلنگ کی، بلاشبہ ان کا باﺅلنگ سپل بہترین تھا اور بلے بازوں کیلئے ان کا سامنا کرنا چیلنجنگ ہوتا ہے۔ث

صبا قمر نے پاک بھارت بہتر تعلقات کوانتہائی اہم قرار دیدیا

لاہور(شوبزڈیسک) فلم سٹار صباءقمر نے کہا ہے کہ پاک بھارت بہتر تعلقات دونوں ملک کےلئے فائدہ مندہےں دونوں ممالک کے عوام اےک دوسرے کے قر ےب آئےں گے تو بہت سے مسائل بھی حل ہوجائےں گے ۔ اپنے اےک انٹر وےو کے دوران صبا قمر نے کہا کہ اس مےں کوئی شک نہےں کہ پاکستان اور بھارت کے عوام اےک دوسرے سے نہ صرف پےار کرتے ہےں بلکہ انکی خواہش ہے وہ اےک دوسرے سے زےادہ سے زےادہ ملےں اور وےسے بھی پاک بھارت تعلقات بھی بہتری دونوں ممالک کے فائدے مےں ہےں اور مجھے لگتا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے قرےب آنے کا وقت آچکا ہے مگر ےہ دعا بھی کر نی چاہےے کہ کوئی شر پسند عناصر ان تعلقات کی بہتری کے خلاف کوئی سازش نہ کر ےں۔

سلمان خان کے والد سلیم خان کو آج خصوصی ایوارڈ سے نوازا جائے گا

ممبئی (شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکار سلمان خان کے والد و سکرین رائٹر سلیم خان کو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا میں خصوصی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کا آغاز 20نومبر کو ہوا جس کی اختتامی تقریب آج ہو گی جس میں اداکار سلمان خان کے والد و سکرین رائٹر سلیم خان کو ان کی فلم انڈسٹری میں خدمات کے اعتراف میں خصوصی ایوارڈ سے نوازا جائے گا جبکہ ایوارڈ کے ساتھ انہیں 10لاکھ نقد، سرٹیفیکیٹ اور شال بھی دی جائے گی۔

ارمیناخان کی ”اے دل ذرا سنبھل‘ ‘کےساتھ ٹی وی پر واپسی

اسلام آباد (شوبزڈیسک)پاکستانی اداکارہ ارمینہ رانا خان نے اپنے نئے پروجیکٹ ’اے دل ذرا سنبھل‘ کے ساتھ ٹیلی ویژن اسکرینز پر واپسی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ایک انٹرویومیں ارمینہ خان نے بتایا کہ وہ اپنے کاروبار اور فیملی پر فوکس کررہی تھیں۔اداکارہ کے مطابق میں نے ایک سال کا وقفہ اس لیے لیا، تاکہ میں ذاتی زندگی اور فیملی پر فوکس کرسکوں، گزشتہ سال میں نے 10 ماہ پاکستان میں گزارے، ایک کے بعد ایک پروجیکٹس کی وجہ سے صرف میرا کاروبار ہی متاثر نہیں ہوا بلکہ میرا فیملی کو وقت دینا بھی مشکل رہا، اس لیے یہ وقفہ لیا، لیکن اب میں ٹیلی ویژن پر واپسی کرکے خوش ہوں۔ایک سال کے وقفے کے بعد ہدایت کار برکت صدیقی نے ارمینہ کو اپنے ڈرامے ’اے دل ذرا سنبھل‘ میں مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کرنے کی پیشکش دی۔
ڈرامے کے حوالے سے اداکارہ نے بتایا کہ یہ ایک پیچیدہ رومانوی کہانی پر مبنی ہے، جس میں تین مرکزی کردار ہوں گے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ناظرین اس ڈرامے سے بیزار نہیں ہوں گے۔اس ڈرامے میں ارمینہ شفق نامی کردار ادا کرنے جارہی ہیں، جس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ شفق میں کئی خامیاں ہیں لیکن اس کا دل بہت صاف ہے اور وہ محبتی لڑکی ہے۔

افریقی یونین کیساتھ اقتصادی ، سفارتی تعلقات کو فروغ دیا جائیگا ، زراعت ، تعلیم ، صحت کے شعبوں میں تعاون بڑھایا جائیگا: حامد اصغر خان کی چینل ۵ کے پروگرام” ڈپلومیٹک انکلیو “میں گفتگو

اسلام آباد (انٹروےو:ملک منظور احمد، تصاوےر:نےکلس جان) مراکش کےلئے پاکستان کے نامزد سفےر اور ڈائرےکٹر جنرل افرےقہ فارن آفس حامد اصغر خان نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ موجودہ حکومت نے افرےقی ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دےنے کےلئے موجودہ خارجہ پالےسی پر نظر ثانی کر کے سفارشات تےار کرنے کا فےصلہ کیا ہے، افرےقی ےونےن کے ساتھ اقتصادی، معاشی، سےاسی، تجارتی اور سفارتی تعلقات کو فروغ دےا جائےگا گوادر پورٹ افرےقی ممالک کے لئے گےٹ وے بن سکتا ہے، افرےقی ممالک نے پاکستان سے دفاعی آلات خرےدنے مےں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے ہم اپنی برآمدات کو پانچ سالوں مےں دس گنا بڑھا سکتے ہےں افرےقی ےونےن کے رکن ممالک کی تعدا د54ہے جبکہ صرف بارہ افرےقی ممالک مےں پاکستان کے سفارتخانے کھولے گئے ہےں موجودہ حکومت نے افرےقی ممالک مےں زےادہ سے زےادہ مشن قائم کرنے کا فےصلہ کیا ہے وزےر خارجہ شاہ محمود قرےشی کی ہداےات کی روشنی مےں افرےقی ممالک کے بارے مےں ٹھوس اور قابل عمل تجاوےز کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے چےنل فائےو کے پروگرام ”ڈپلومیٹک انکلیو“ مےں انٹروےو دےتے ہوئے کیا۔ حامد اصغر خان نے کہا کہ افرےقہ پاکستان کےلئے بہت اہم خطہ ہے افرےقی ےونےن کے ممالک پوری دنےا کے ایک تہائی ممالک پر مشتمل ہے وسائل کے لحاظ سے افرےقہ مستقبل مےں بہت اہمیت کا حامل ہے تمام دنےا کی توجہ افرےقہ پر مرکوز ہے وزےرخارجہ شاہ محمود قرےشی کے ساتھ افرےقی ممالک کے سفےروں کی ملاقات تےن گھنٹے جاری رہی اور اس ملاقات مےں دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے اہم ترےن پےش رفت ہوئی ہے پاکستان نے فےصلہ کر لیا ہے کہ افرےقی ممالک سے تعلقات کو بہتر بنانا ہے اب پوری دنےا مےں تعلقات کی بنےاد تجارت، اقتصادےات اور سرماےہ کاری، درآمدات اور برآمدات پر مرکوز رہتی ہیں اور ان شعبہ جات مےں ہم کافی پیچھے ہیں پاکستان سے براہ راست پروازےں ، مواصلاتی رابطے اور زبان افرےقی ممالک کے ساتھ تعلقات کے راستے مےں بڑی رکاوٹ ہےں پاکستان اپنا تجارتی حجم ان ممالک کے ساتھ بڑھائے گا اور ان تمام ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کےلئے جلد دفتر خارجہ کا ایک وفد دورہ کرے گا افرےقی ےونےن پوری دنےا مےں بہت اہمیت کا حامل ہے زراعت ، تعلےم اور صحت کے شعبوں مےں تعاون کو بڑھاےا جائےگا تاکہ ان شعبوں مےں بہتری لائی جا سکے پاکستان کے پرائےوےٹ تعلےمی شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے بعض لوگ افرےقی ممالک مےں اپنے سکولز قائم کرےں گے پاکستان مےں دفاعی پےداوار کے شعبہ مےں خاصی پےش رفت ہوئی ہے پاکستان اپنی دفاعی پیداو ار افرےقی ممالک کو برآمد کرکے خاطرخواہ رےونےو حاصل کر سکتا ہے کیونکہ افرےقی ممالک کو بھی دہشت گردی اور انتہاءپسندی کے چےلنجز کا سامنا ہے اور یہ ممالک پاکستان کے تجربات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہےں پاکستان ڈاکٹرز پوری دنےا مےں اچھی شہرت رکھتے ہےں تنزانیہ مےں ایک پاکستانی ہسپتال قائم کرنے کا فےصلہ کیا گےا ہے جس مےں پاکستان سے ڈاکٹرز او ر نرسنگ سٹاف وہاں جائے گا حامد اصغر خان نے بطور سفےر اپنی ترجےحات کے حوالے سے کہا کہ مراکش اور پاکستان کے درمےان تمام شعبہ ہائے زندگی مےں دو طرفہ تعاون کو بہتر بنانے کےلئے ہر قدم اٹھاےا جائےگا مراکش مےں 1کروڑ20لاکھ غےر ملکی سےاح ہر سال دورہ کرتے ہےں سےاحت کے شعبے مےں مراکش کے تجربات سے استفادہ حاصل کیا جائےگا دونوں ممالک کے کاروباری برادری کے درمےان روابط کو بڑھاےا جائے گا کھےلوں کے شعبے مےں تعاون بڑھاےا جائےگا پاکستان سے فٹ بال مراکش سمےت دےگر افرےقی ممالک کو شروع مےں تحفہ کے طور پر بھےجے جائےں گے سپورٹس اور کلچرل سفارت کاری کو فروغ دےا جائےگامراکش کے ساتھ تجارتی حجم کو بڑھاےا جائےگا ۔ مراکش مےں پاکستان کی ایک آئل اینڈ گےس کمپنی سرمایہ کاری کرے گی کیونکہ انرجی بہت بڑا شعبہ ہے۔