تازہ تر ین

زرداری کے بیٹے بارے فیاض الحسن چوہان کا چونکا دینے والا انکشاف

اسلام آباد (خبرنگار) پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سب کا بلا امتیاز احتساب ہو گا اور حکومت بھی اپنی مدت پوری کرے گی۔فیاض الحسن چوہان نے سابق صدر آصف علی زرداری کی تقریر پر اپنے ردعمل میںکہا کہ آصف علی زرداری نے اپنے بیٹے کو بھی یوٹرن دیا اور اسے بھٹو بنا دیا۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے مسلم لیگ نون سے بات نہیں کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن پھر یوٹرن لے کر مسلم لیگ نون سے مذاکرات کرنے لگے۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ صوبہ جنوبی پنجاب کے لیے ہم بالکل سنجیدہ ہیں جبکہ جنوبی پنجاب کے لیے ٹاسک فورس بھی کام کر رہی ہے تاہم ہمارے پاس قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اکثریت نہیں جس کی وجہ سے مشکلات پیش آ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سندھ میں مسلسل تیسری حکومت ہے لیکن یہ تھر کا مسئلہ تو حل کر نہیں سکے۔ آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ کے خلاف نیب میں اربوں روپے کی کرپشن کے مقدمات چل رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain